ETV Bharat / bharat

Jharkhand Mob Lynching: جھارکھنڈ میں ہجوم نے ایک شخص کو گھر سے کھینچ کر پیٹا، پھر زندہ جلایا

جھارکھنڈ کے سمڈیگا ضلع میں ماب لنچنگ Jharkhand Mob Lynching کی خوفناک واردات پیش آئی ہے۔ کولیبیرا تھانہ حلقے کے بیسراجرا بازارکے پاس ہجوم نے جنگل سے لکڑی کاٹنے کے الزام میں ایک شخص کو زندہ جلا دیا۔

Jharkhand Mob Lynching
جارکھنڈ میں ماب لنچنگ
author img

By

Published : Jan 5, 2022, 12:10 AM IST

Updated : Jan 5, 2022, 7:04 AM IST

سمڈیگا: جھارکھنڈ کے سمڈیگا میں ماب لنچنگ Mob Lynching In Simdega میں گاؤں والوں نے سنجو پردھان نام کے ایک شخص کو زندہ جلا دیا۔ یہ واقعہ کولیبیرا تھانہ حلقے کے بیسراجرا بازار کے پاس پیش آیا۔ تھانہ انچارج رامیشور بھگت نے بتایا کہ گاؤں والوں کا الزام ہے کہ سنجو جنگل سے درخت کاٹ کر فروخت کرتا تھا۔ ذرائع کے مطابق یہ تنازع ایک مخصوص درخت کاٹنے کی وجہ سے شروع ہوا جو ایک مقامی کمیونٹی میں مقدس مانا جاتا ہے۔ اسی وجہ سے گاؤں والوں نے اس شخص کو زندہ جلا ڈالا۔

جھارکھنڈ میں ماب لنچنگ

ماب لنچنگ کی یہ واردات Jharkhand Mob Lynching منگل کی دوپہر تقریباً ڈھائی بجے انجام دی گئی۔ سنجو پردھان اسی گاؤں کا رہنے والا تھا جہاں یہ واقعہ سامنے آیا ہے۔ گاؤں والوں کا الزام ہے کہ سنجو پردھان ہر روز جنگل سے درخت کاٹتا تھا، اسے کئی بار درخت کاٹنے سے منع کیا گیا، لیکن اس نے درخت کاٹنے کا کام جاری رکھا۔ اس واردات کو انجام دینے سے پہلے گاؤں میں میٹنگ کر کے سنجو کو سبق سکھانے کا فیصلہ کیا گیا، جس کے بعد گاؤں والے بھیڑ کی شکل میں سنجو کے گھر گئے، اسے گھر سے کھینچ کر باہر نکالا اور بے دردی سے مارا پیٹا اور پھر اسے زخمی حالت میں زندہ جلا دیا۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی کولیبیرا پولیس موقع پر پہنچ گئی، لیکن سینکڑوں مشتعل افراد کے ہجوم نے پولیس کو گاؤں میں داخل نہیں ہونے دیا۔ اس وقت وہاں موجود پولیس فورس کے لیے بھیڑ کو سنبھالنا ممکن نہیں تھا، جس کے بعد موقع پر 4 تھانوں کی پولیس بلائی گئی۔ اس کے بعد پولیس گاؤں میں داخل ہوئی اور ہجوم کو منتشر کیا۔ حالانکہ اس وقت تک کافی دیر ہو چکی تھی لیکن پولیس کے ساتھ پہنچنے والی فائر بریگیڈ کی گاڑی کی مدد سے آدھی جلی ہوئی لاش کو نکال لیا گیا۔

Jharkhand Mob Lynching
جارکھنڈ میں ماب لنچنگ

اس واقعے کے دوران سنجو کے گھر والے بھیڑ سے بار بار وہاں اسے چھوڑنے کی التجا کرتے رہے، لیکن گھر والوں کے گڑگڑانے اور فریاد کرنے پر بھی گاؤں والوں کا دل نہ پگھلا اور سنجو کو بے رحمی سے قتل کر دیا۔ واقعے کے بعد سے پولیس علاقے میں ڈیرہ ڈالے ہوئے ہے۔ اس واقعہ سے سنجو کے اہل خانہ خوف و ہراس میں مبتلا ہیں۔ وہیں، اس خوفناک واردات کے بعد سے گاؤں میں خاموشی چھائی ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:

واضح رہے کہ جھارکھنڈ اسمبلی میں ہجومی تشدد اور ماب لنچنگ کے خلاف حال ہی میں بل Anti Mob Lynching Bill پاس کیا گیا ہے، جس میں اس طرح کی واردات انجام دینے اور قصوروار پائے جانے کے پر عمر قید کی سزا کا التزام کیا گیا ہے۔ ماضی میں بھی جھارکھنڈ میں ماب لنچنگ کی واردات ہوتی رہی ہیں۔ تاہم، ریاست میں اینٹی ماب لنچنگ بل Anti Mob Lynching Bill پاس ہونے کے بعد یہ پہلا معاملہ ہے، جس میں ایک غیر مسلح شخص کو ہجوم کی طرف سے پیٹ پیٹ کر مار دیا گیا اور پھر اسے جلا دیا گیا۔

Last Updated : Jan 5, 2022, 7:04 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.