ETV Bharat / bharat

Loudspeakers Remove ٖFrom All Mosques: راج ٹھاکرے نے تین مئی تک تمام مساجد سے لاؤڈ اسپیکر اتارنے کا انتباہ دیا

مہاراشٹر نو نرمان سینا کے سربراہ راج ٹھاکرے نے 3 مئی تک تمام مساجد سے لاؤڈ اسپیکر اتارنے کا انتباہ دیا ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت مہاراشٹر کے محکمہ داخلہ سے میری درخواست ہے، ہم کوئی فساد نہیں چاہتے، ہم کوئی نفرت نہیں چاہتے، ہم مہاراشٹر کے امن کو خطرے میں نہیں ڈالنا چاہتے۔

author img

By

Published : Apr 13, 2022, 8:12 AM IST

راج ٹھاکرے نے 3 مئی تک تمام مساجد سے لاؤڈ سپیکر اتارنے کا انتباہ دیا

مہاراشٹر نو نرمان سینا کے سربراہ راج ٹھاکرے نے 3 مئی تک تمام مساجد سے لاؤڈ اسپیکر اتارنے کا انتباہ دیا ہے۔ منگل کی شام تھانے میں منعقد ایک ریلی میں راج ٹھاکرے نے انتباہ دیا اور کہا کہ عید 3 تاریخ کو ہے۔ اگر اس وقت تک لاؤڈ اسپیکر نہیں ہٹائے گئے تو ہر جگہ ہنومان چالیسہ بجایا جائے گا۔ رواں ماہ کے شروع میں ایم این ایس کے سربراہ راج ٹھاکرے نے اعلان کیا تھا کہ مہاراشٹر حکومت کو مساجد سے تمام لاؤڈ اسپیکر ہٹانے چاہئیں، کیونکہ اس سے دوسروں کو پریشانی ہوتی ہے۔ راج ٹھاکرے نے کہا کہ لاؤڈ اسپیکر سے بچوں کو تکلیف نہیں ہونی چاہیے۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ میرے خلاف کوئی کیس بنتا ہے۔ راج ٹھاکرے نے کہا کہ اگر مسلمانوں کو نماز پڑھنی ہے تو سڑکوں پر نہیں گھروں میں نماز پڑھیں۔

راج ٹھاکرے نے 3 مئی تک تمام مساجد سے لاؤڈ اسپیکر اتارنے کا انتباہ دیا

انہوں نے کہا کہ حکومت مہاراشٹر کے محکمۂ داخلہ سے میری درخواست ہے، ہم کوئی فساد نہیں چاہتے، ہم کوئی نفرت نہیں چاہتے، ہم مہاراشٹر کے امن کو خطرے میں نہیں ڈالنا چاہتے۔ ٹھاکرے نے کہا کہ 'اگر آپ لاؤڈ اسپیکر کو ہٹا دیں گے، تو 3 تاریخ کے بعد آپ کو ہماری طرف سے کوئی مسئلہ نہیں ہوگا، اگر لاؤڈ اسپیکر نہیں ہٹے گا، تو لاؤڈ اسپیکر سے ہنومان چالیسہ بجایا جائے گا، اگر ہنومان چالیسا سے کام نہیں ہوتا تو پھر میرا اگلا منصوبہ تیار ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ 2 اپریل کو شیواجی پارک میں ریلی کے دوران راج ٹھاکرے نے کہا تھا کہ وہ مساجد کے اوپر لاؤڈ اسپیکر سے اذان کا جواب ہنومان چالیسہ سے دیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.