ETV Bharat / bharat

MLAs Oath Ceremony: تریپورہ میں گیارہ اراکین اسمبلی نے وزیر کے طور پر حلف لیا

author img

By

Published : May 16, 2022, 9:45 AM IST

Updated : May 16, 2022, 2:22 PM IST

آج تریپورہ میں بی جے پی کے نو اور آئی پی ایف ٹی کے دو اراکین اسمبلی سمیت کل 11 اراکین اسمبلی نے وزیر کے طور پر حلف لیا۔ اس موقع پر پارٹی کے سینیئر رہنما موجود رہے۔ Eleven MLAs will be sworn in as ministers in tripura today

تریپورہ میں 11 اراکین اسمبلی آج وزیر کے طور پر حلف لیں گے

اگرتلا: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے نو اور آئی پی ایف ٹی کے دو اراکین اسمبلی سمیت کل 11 اراکین اسمبلی نے آج تریپورہ میں وزیر کے طور پر حلف لیا۔ اس سلسلے میں ایک عہدیدار نے بتایا کہ آئی پی ایف ٹی کے میوار کمار جماتیہ کے علاوہ بپلب کمار دیب کی وزراء کونسل کے تمام وزراء کو نئی کونسل میں شامل کیا گیا ہے۔ جماتیہ جو دیب حکومت میں قبائلی بہبود کے وزیر تھے اور آئی پی ایف ٹی کے سربراہ این سی دیببرما کے درمیان اختلافات کی خبریں حال ہی میں منظر عام پر آئی تھیں۔ Eleven MLAs in Tripura to take oath as cabinet ministers today

گورنر ایس این آریہ، وزیر اعلیٰ مانک ساہا، سابق وزیر اعلیٰ بپلب کمار دیب اور دیگر معززین کی موجودگی میں راج بھون میں ایک پروگرام میں وزراء کو عہدہ اور رازداری کا حلف دلائیں گے۔ اتوار کی رات گورنر کو لکھے ایک خط میں ساہا نے کہا کہ جشنو دیو ورما، این سی دیب برما (آئی پی ایف ٹی)، رتن لال ناتھ، پرنجیت سنگھ رائے، منوج کانتی دیب، سنتنا چکما، رام پرساد پال، بھگوان داس، سوشانت چودھری، رامپاڑا جماتیہ اور پریم کمار ریانگ (آئی پی ایف ٹی) آج ریاست کے کابینہ وزیر کے طور پر حلف لیں گے۔

اس سے قبل اتوار کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ریاستی صدر اور راجیہ سبھا کے رکن مانک ساہا نے تریپورہ کے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیا۔ تقریب میں سابق وزیر اعلیٰ بپلب کمار دیب، بی جے پی کے اراکین اسمبلی اور وزراء موجود تھے۔ حلف کی تقریب کے بعد ساہا نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے ترقیاتی ایجنڈے کو آگے بڑھاتے ہوئے میں تریپورہ کے لوگوں کے لیے کام کروں گا۔ امن و امان کی صورتحال پر توجہ دوں گا۔ اسمبلی انتخابات سے قبل ریاست کی قیادت میں تبدیلی کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا کہ کوئی چیلنج نہیں ہے۔

Last Updated : May 16, 2022, 2:22 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.