ETV Bharat / bharat

Anti Encroachment Drive: بی جے پی بلڈوزر کے ذریعہ دہلی کو تباہ کرنا چاہتی ہے، سوربھ بھردواج - دہلی میونسپل کارپوریشن کی انہدامی کارروائی

گریٹر کیلاش اسمبلی کے رکن اسمبلی سوربھ بھردواج نے دہلی میونسپل کارپوریشن کی کارروائی پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ 15 سالوں میں بی جے پی نے دہلی میں غیر قانونی تعمیرات کروائی ہیں، لیکن اب وہ دہلی میں لاکھوں لوگوں کو بے گھر کرنا چاہتی ہے۔ MLA Saurabh Bhardwaj Criticize To BJP On MCD Bulldozer

بی جے پی بلڈوزر کے ذریعہ دہلی کو تباہ کرنا چاہتی ہے، سوربھ بھردواج

author img

By

Published : May 13, 2022, 9:37 AM IST

نئی دہلی: دہلی میونسپل کارپوریشن کی کارروائی کو لے کر عام آدمی پارٹی کے چیف ترجمان اور گریٹر کیلاش اسمبلی کے رکن اسمبلی سوربھ بھردواج نے کارپوریشن میں برسراقتدار بی جے پی کو نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 15 دنوں سے کارپوریشن میں اقتدار پر قابض بی جے پی بلڈوزر لے کر نکلی ہے۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے اپنے دور حکومت میں غیر قانونی تعمیرات کروائیں اور اب باقی دنوں میں بی جے پی بلڈوزر کی کارروائی سے لاکھوں لوگوں کو بے گھر کرنے والی ہے۔ اس دوران انہوں نے مدن پور کھدر میں پولیس کی جانب سے تجاوزات ہٹانے کے دوران کی گئی کارروائی کی بھی مذمت کی ہے۔ انہوں نے کارپوریشن کے انتخابات جلد کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ MLA Saurabh Bhardwaj On MCD Bulldozer

انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی جو گزشتہ 15 دنوں سے کارپوریشن میں اقتدار میں ہے، وہ اب بلڈوزر لے کر گلیوں میں نکلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 15 سالوں میں بی جے پی نے دہلی میں غیر قانونی تعمیرات کروائی ہیں۔ بی جے پی دہلی میں لاکھوں لوگوں کو بے گھر کرنا چاہتی ہے۔ دہلی میں تقریباً 50 لاکھ لوگ غیر مجاز کالونیوں میں رہتے ہیں۔ جب یہ کالونیاں بنیں تو بی جے پی رہنماوں کو پیسے مل گئے۔ اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ تقریباً 1750 کالونیاں ہیں جو غیر مجاز ہیں۔ ان کے علاوہ بھی سینکڑوں کچی آبادیاں ہیں، جس میں 10 لاکھ سے زیادہ لوگ رہتے ہیں۔ ڈی ڈی اے کے فلیٹس میں تقریباً تین لاکھ لوگ رہتے ہیں۔

''کئی وجوہات کی بنا پر کارپوریشن ڈی ڈی اے کے فلیٹ پر بھی بلڈوزر چلا سکتی ہے۔ دہلی میں مجموعی طور پر 63 لاکھ ایسے لوگ ہیں، جن کے گھروں کو بی جے پی بلڈوزر چلا کر بے گھر کرنا چاہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ غیر مجاز تعمیرات میں سب سے پہلے افسروں اور رہنماوں کے گھروں پر بلڈوزر چلائے جائیں۔''

انہوں نے کہا کہ اگر کارپوریشن واقعی غیر قانونی تعمیرات پر کارروائی کر رہی ہے تو دہلی بی جے پی کے ریاستی صدر آدیش گپتا کے گھر پر بھی کارروائی ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن نے بلڈوزر کے ذریعے کارروائی کے لیے جن مقامات کی نشاندہی کی ہے وہ پوش علاقے ہیں۔ یہ بات سمجھ سے بالاتر ہے کہ بنگلہ دیشی اور روہنگیا ان علاقوں میں کہاں رہتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.