لکھنؤ: ریاست اترپردیش کے ضلع رامپور میں واقع جوہر یونیورسٹی کیس میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے رکن اسمبلی اعظم خان کی اہلیہ تزئین فاطمہ اور بیٹے عبداللہ کو طلب کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ای ڈی نے دونوں کو 15 جولائی سے پہلے لکھنؤ میں ای ڈی کے زونل ہیڈکوارٹر میں مختلف تاریخوں پر حاضر ہونے کو کہا ہے۔ جوہر یونیورسٹی کیس میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے اعظم خان کی اہلیہ تزئین فاطمہ اور بیٹے عبداللہ اعظم کو پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا ہے۔ جوہر یونیورسٹی کی تعمیر سے متعلق فنڈز کی منتقلی کے ساتھ اعظم خان کے خلاف درج غیر متناسب اثاثوں کے کیس میں بھی ان سے پوچھ گچھ ہوگی۔ MLA Azam Khan's Wife And His Son Summoned By ED In Lucknow
جوہر یونیورسٹی کی تعمیر کے لیے جمع کیے گئے فنڈز کی تحقیقات میں تزئین فاطمہ اور عبداللہ اعظم کا کردار مشکوک پایا گیا۔ ای ڈی نے جوہر ٹرسٹ کے ساتھ اعظم خان اور ان کے خاندان کے تمام بینک کھاتوں کی بھی تلاشی لی ہے۔ اس کے بعد ان کی اہلیہ اور بیٹے سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے یکم اگست 2019 کو منی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔ اس کے بعد 20 ستمبر 2021 کو قید کے دوران ای ڈی کی ٹیم نے ان سے سیتا پور جیل میں دو دن تک پوچھ گچھ بھی کی۔ اس کے ساتھ ہی رام پور میں مالی بے ضابطگیوں کی بھی جانچ کی تھی۔
- مزید پڑھیں:۔ ای ڈی کی چار گھنٹے تک اعظم خان سے پوچھ گچھ