ETV Bharat / bharat

آسام کے وزیر اعلی کے خلاف ایف آئی آر درج

author img

By

Published : Jul 31, 2021, 6:47 AM IST

آسام اور میزورم کی سرحد پر کشیدگی جاری ہے۔ اسی درمیان میزورم پولیس نے آسام کے وزیر اعلیٰ ہمنت بسوا سرما کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔

آسام کے وزیر اعلی کے خلاف ایف آئی آر درج
آسام کے وزیر اعلی کے خلاف ایف آئی آر درج

میزورم پولیس نے ضلع کولاسب کے ویرینگتے نگر علاقے ہوئی تشدد کے سلسلے میں آسام کے وزیر اعلیٰ ہمنت بسوا سرما، ریاست کے چار سینئر پولیس افسران اور دو دیگر عہدیداروں کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ پولیس نے جمعہ کے روز یہ جانکاری دی۔

میزورم کے انسپکٹر جنرل پولیس جان این نے بتایا کہ 'ان لوگوں کے خلاف قتل کی کوشش اور مجرمانہ سازش سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'ریاستی پولیس نے پیر کی رات ویرینگتے پولیس اسٹیشن میں سیمانت نگر کے قریب میزورم اور آسام پولیس فورسز کے درمیان پرتشدد تصادم کے بعد ایف آئی آر درج کی۔ انہوں نے کہا کہ 'آسام پولیس کے 200 نامعلوم اہلکاروں کے خلاف بھی مقدمات درج کئے گئے ہیں۔'

آسام پولیس نے کولاسب ضلع کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اور ڈپٹی کمشنر سمیت چھ عہدیداروں کو دھولائی پولیس اسٹیشن میں طلب کیا ہے۔ افسران نے یہ جانکاری فراہم کیں۔

یہ بھی پڑھیں: آسام۔ میزورم سرحد پر فائرنگ میں 6 جوان ہلاک

آسام پولیس کے ایک ذرائع نے جمعہ کو بتایا کہ ان افسران کو 28 جولائی کو سمن جاری کیا گیا۔ اس سے دو دن پہلے آسام اور میزورم پولیس فورسز کے درمیان ضلع کچھار کے لیلاپور میں تصادم ہوا تھا جس میں آسام پولیس کے پانچ اہلکار اور ایک رہائشی ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ اس معاملے کے سلسلے میں دھولائی تھانے میں ایک کیس درج کیا گیا ہے۔

بتادیں کہ پیر کو آسام کے ضلع کچر کی سرحد پر دو گروپوں کے درمیان تصادم ہوا۔ دونوں ریاستوں کے درمیان لائل پور ویرنگٹے علاقے میں سرحدی تنازعہ ہے۔ تصادم کے دوران دونوں ریاستوں کی پولیس اور مقامی لوگ یہاں جمع ہوئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.