ETV Bharat / bharat

Mithali Raj Equals Sachin Tendulkar's Record: متھالی راج نے سچن کا ریکارڈ برابر کر دیا - بھارتی خاتون کرکٹر متھالی راج کی خبر

متھالی اپنے شاندار کیریئر میں یہ کارنامہ انجام دینے والی پہلی خاتون کرکٹر بن گئی ہیں۔ انہوں نے نیوزی لینڈ کی ڈیبی ہاکلی اور انگلینڈ کی شارلٹ ایڈورڈز کو پیچھے چھوڑ دیا۔ Mithali Raj Equals Sachin Tendulkar's Record

متھالی راج نے سچن کا ریکارڈ برابر کر دیا

author img

By

Published : Mar 6, 2022, 12:43 PM IST

بھارتی خاتون کرکٹر متھالی راج نے اتوار کو یہاں بے اوول میں پاکستان کے خلاف آئی سی سی خواتین کرکٹ ورلڈ کپ کے میچ میں ایک ناقابل یقین کارنامہ انجام دیا۔Mithali Raj Equals Sachin Tendulkar's Record

متھالی نے چھ مختلف ورلڈ کپ کھیل کر بھارت کے مشہور بلے باز سچن تندولکر کا ریکارڈ برابر کیا۔ 39 سالہ متھالی جس نے سال 2000 میں اپنے ورلڈ کپ کا آغاز کیا تھا، وہ 2005، 2009، 2013، 2017 اور اب 2022 کے ورلڈ کپ ٹورنامنٹس میں کھیل چکی ہیں۔

تندولکر نے 1992، 1996، 1999، 2003، 2007 اور 2011 کے مردوں کے ون ڈے ورلڈ کپ میں حصہ لیا۔ مجموعی طور پر صرف تین کرکٹرز نے یہ کارنامہ انجام دیا ہے۔

متھالی اپنے شاندار کیریئر میں یہ کارنامہ انجام دینے والی پہلی خاتون کرکٹر بھی بن گئی ہیں۔ انہوں نے نیوزی لینڈ کی ڈیبی ہاکلی اور انگلینڈ کی شارلٹ ایڈورڈز کو پیچھے چھوڑ دیا۔

اس کے ساتھ ہی تجربہ کار تیز گیند باز جھولن گوسوامی پانچ ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں شرکت کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.