بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع بدایوں میں سینئر لیڈر اور سابق وزیر اور موجودہ رکن اسمبلی دھرمندر سنگھ شاکیہ کے والد بھگوان سنگھ کا کہنا تھا کہ انتخابات 2022 میں بی جے پہلے سے بھی زیادہ سیٹیں حاصل کرے گی۔
بی جے پی کی حکومت میں کورونا کی بدعنوانی کے حوالے سے سے ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹروں، ہاسپٹل انتظامیہ اور دیگر عملے کو بیماری کے بارے میں معلومات نہیں تھی لیکن حکومت نے پوری کوشش کی۔
وہی روزگار کے حوالے سے سوال کئے جانے پر ان کا جواب تھا کہ بی جے پی کی حکومت نے ریاست اترپردیش میں بے روزگاری کو دور کرنے کی کوشش کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
کانگریس رہنما عمران مسعود نے کی سماجوادی پارٹی کی تعریف
اور ساتھ ہی انہوں نے بے روزگاری کا پورا ٹھیکرا سماج وادی پارٹی کے سر مڑھتے ہوئے کہا کہ اس حکومت میں تمام لوگوں کو روزگار ہے لیکن سماج وادی پارٹی میں سماج وادی کے لوگوں کو روزگار دیا جاتا تھا۔
واضح رہے کہ ھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع بدایوں میں سابق وزیر اور موجودہ رکن اسمبلی دھرمیندر شاکیہ کے والد بھگوان سنگھ شاکیہ کا کہنا تھا کہ معلومات نہ ہونے کی وجہ سے کورونا میں بد انتظامی سامنے آئی لیکن حکومت جتنا کر سکتی تھی اس نے کیا۔