ETV Bharat / bharat

Madarsa Survey سیاسی فائدہ کے لیے کچھ لوگ مدرسہ سروے کی مخالفت کررہے ہیں، دانش آزاد انصاری - اقلیتی بہبود کے وزیر دانش آزاد انصاری

یوپی حکومت کے اقلیتی بہبود کے وزیر دانش آزاد انصاری 'پرتیبھا سمان' تقریب میں شرکت کے لیے اعظم گڑھ پہنچے۔ یہاں انہوں نے مدرسہ سروے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ مدرسہ سروے کی مخالفت عام مسلمان نہیں کر رہے، صرف سیاسی مفاد کے لیے کچھ لوگ اس کی مخالفت کر رہے ہیں۔ حکومت کی منشا یہ ہے کہ غیر تسلیم شدہ مدارس میں بہتر سہولیات ہوں اور بچے پڑھ لکھ کر آگے بڑھیں۔ یہی وجہ ہے کہ لوگ اس فیصلے کا خیر مقدم کر رہے ہیں۔ Minority Welfare Minister On Madarsa Survey

سیاسی فائدہ کے لیے کچھ لوگ مدرسہ سروے کی مخالفت کر رہے، دانش آزاد انصاری

author img

By

Published : Nov 5, 2022, 10:53 PM IST

اعظم گڑھ: اقلیتی بہبود کے وزیر دانش آزاد انصاری ٹیلنٹ ایوارڈ تقریب میں شرکت کے لیے ہفتہ کو اعظم گڑھ پہنچے۔ یہاں انہوں نے مدرسہ سروے پر کھل کر بات کی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ مدرسہ سروے کی مخالفت عام مسلمان نہیں کر رہے، صرف سیاسی مفاد کے لیے کچھ لوگ اس کی مخالفت کر رہے ہیں۔ حکومت کی منشا یہ ہے کہ غیر تسلیم شدہ مدارس میں بہتر سہولیات ہوں اور بچے پڑھ لکھ کر آگے بڑھیں۔ یہی وجہ ہے کہ لوگ اس فیصلے کا خیر مقدم کر رہے ہیں۔ حکومت کی پالیسیاں واضح ہیں اور ہم پورے معاشرے کی ترقی کے لیے پرعزم ہیں۔Minority Welfare Minister On Madarsa Survey

سیاسی فائدہ کے لیے کچھ لوگ مدرسہ سروے کی مخالفت کر رہے، دانش آزاد انصاری

بتا دیں کہ یوپی حکومت کے اقلیتی بہبود کے وزیر دانش آزاد انصاری 'پرتیبھا سمان' تقریب میں شرکت کے لیے ہفتہ کو شہر کے راہل آڈیٹوریم پہنچے۔ یہاں انہوں نے ہونہار طلباء کو اعزاز سے نوازا۔ اس دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کابینہ کے وزیر نے کہا کہ مختلف امتحانات میں اچھے نمبر حاصل کرنے والے نوجوان ساتھیوں کو اعزاز سے نوازا جائے گا، تاکہ ان کی حوصلہ افزائی ہو اور وہ اپنے شعبے میں آگے بڑھیں۔ حال ہی میں مدارس کے ریاستی حکومت کی طرف سے کرائے گئے سروے کے سوال پر دانش انصاری نے کہا کہ ریاست کے مسلمانوں نے مدارس کے سروے کا خیر مقدم کیا ہے اور سروے کے دوران تعاون کیا ہے۔ ہم سب کی کوشش ہے کہ مدرسے میں پڑھنے والے بچے اچھی تعلیم حاصل کریں۔ دینی تعلیم حاصل کرنے کے بعد وہ اپنے کیریئر اور زندگی میں آگے بڑھے۔

انہوں نے کہا کہ سروے رپورٹ آنے کے بعد ہی غیر تسلیم شدہ مدارس کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔ حکومت کی نیت صاف ہے۔ حکومت غیر تسلیم شدہ مدارس کے تعلیمی نظام کو بہتر کرنا چاہتی ہے۔ لوگ اس پر پرجوش ہیں، لیکن کچھ لوگ سیاسی مفاد کے لیے اس کی مخالفت کر رہے ہیں، کیونکہ ان کا سماج کی ترقی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ہماری حکومت کی نیت صاف ہے۔ حکومت پورے معاشرے کی ترقی چاہتی ہے۔ بی جے پی کا نعرہ ہے سب کا ساتھ سب کا وکاس ہے۔ ہم اس نعرے کو حقیقت بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ آج اپوزیشن کے پاس کوئی ایشو نہیں ہے اس لیے وہ عام آدمی کو الجھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: UP Madarsa Survey مدرسہ سروے کے بہانے ندوہ اور دیوبند نشانے پر، دانشورں کا رد عمل

اقلیتی بہبود کے وزیر دانش آزاد انصاری نے کہا کہ ریاست کی یوگی حکومت عوام کی خواہشات کو پورا کررہی ہے۔ سماج وادی پارٹی کے لیڈر اعظم خان اور ودھان سبھا سے بی جے پی ایم ایل اے کی رکنیت سے متعلق دوہرا معیار اپنانے کے سوال پر اقلیتی بہبود کے وزیر نے کہا کہ کوئی دوہرا معیار نہیں اپنایا جا رہا ہے۔ حکومت امن و امان کے دائرہ کار میں برابری کے ساتھ کام کر رہی ہے۔ کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہو رہی۔ اگر اعظم خان کی رکنیت منسوخ ہوتی ہے تو سزا کے بعد بی جے پی ایم ایل اے بھی رکنیت سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.