Minority Budget News: اقلیتی امور کی وزارت کے لیے مالی برس 2022-23 کے مرکزی بجٹ میں 5020.50 کروڑ مختص کیے گئے ہیں جو گذشتہ مالی برس کے نظرثانی شدہ اعداد و شمار سے 674.05 کروڑ زیادہ ہیں۔ Minority Affairs Ministry was allocated ₹ 5020.50 crore
وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کے ذریعہ 2022-23 کے پیش کردہ بجٹ میں India Union Budget 2022 اقلیتی امور کی وزارت کو 5020.50 کروڑ روپے دینے کی تجویز ہے۔
مالی برس 2021-22 میں اقلیتی امور کی وزارت کے لیے بجٹ کا تخمینہ 4810.77 کروڑ روپے تھا اور بعد میں نظرثانی شدہ تخمینہ کو کم کرکے 4346.45 کروڑ روپے کردیا گیا تھا۔
مالی برس 2022 ۔23 کے لیے مجوزہ مختص بجٹ میں سے 1425 کروڑ روپے پری میٹرک اسکالرشپ اسکیم کے لیے ہیں جبکہ 515 کروڑ روپے پوسٹ میٹرک اسکالرشپ کے لیے ہیں۔
اس کے علاوہ اسکل ڈپلومنٹ یعنی فروغِ ہنری مندی کے لیے 491 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔
اقلیتی امور کے وزیر مختار عباس نقوی نے 2022-23 کے بجٹ کی ستائش کی اور کہا کہ یہ کووڈ وبائی امراض کے درمیان خود کفیل بھارت کے عزم کو آگے بڑھانے والا ہے۔
مختار عباس نقوی نے کہا کہ یہ عالمی اقتصادی کساد بازری کے درمیان یہ ’ں خود کفیل بھارت‘ کی ڈور سے باندھنے والا بجٹ ہے۔
نقوی نے بجٹ پر اپنے ردعمل میں کہا کہ یہ آفات میں بھی خود کفیل بھارت کے مواقع کو یقینی بناتا اور آگے بڑھاتا بجٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی اقتصادی بحران اور کساد بازاری کے درمیان اعتماد اور ترقی کو ’خودں خود کفیل‘ کی ڈور سے باندھنے والا بجٹ ہے۔
مزید پڑھیں:
- Union Budget 2022 : عام بجٹ 2022 کے اہم نکات پر ایک نظر
- Union Budget MSME Sector: بجٹ ایم ایس ایم ای سیکٹر: جانئے چھوٹے پیمانے کی صنعت کو کیا ملا
- FM Allocates Rs 60,000 Cr to Drinking Water Project: ہر گھر نل سے جل یوجنا کے لیے 60 ہزار کروڑ روپے کا الاٹمنٹ
- RBI to Issue Digital Rupee: آر بی آئی ڈیجیٹل کرنسی لانچ کرے گی، وزیر خزانہ نے کیا اعلان