ETV Bharat / bharat

Minor Girl Raped in Saharsa بہار کے سہرسہ میں نابالغ لڑکی کا ریپ کے بعد قتل، گاؤں کے داماد پر الزام - سہرسہ میں نابالغ لڑکی کا ریپ کے بعد قتل

بہار کے سہرسہ میں چھ سالہ لڑکی کا ریپ کے بعد قتل کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس واقعے کو گاؤں کے ہی ایک داماد نے انجام دیا ہے۔ لڑکی دو دنوں سے گھر سے لاپتہ تھی، جس کے بعد اب اس کی لاش برآمد کی گئی ہے۔

بہار کے سہرسہ میں نابالغ لڑکی کا ریپ کے بعد قتل، گاؤں کے داماد پر الزام

author img

By

Published : Mar 19, 2023, 7:05 PM IST

سہرسہ: بہار کے سہرسہ میں چھ سالہ بچی کی لاش ملی ہے۔ تھانہ سلکھوا کی پولیس نے بچی کی لاش مکئی کے کھیت سے برآمد کی ہے۔ لڑکی 16 مارچ سے گھر سے لاپتہ تھی۔ واقعہ سہرسہ ضلع کے سلکھوا تھانہ علاقہ کا ہے۔ پولیس نے لاش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے صدر ہسپتال منتقل کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ لواحقین کی جانب سے بچی کی گمشدگی کے حوالے سے تھانہ سلکھوا کو بھی اطلاع دی گئی تھی۔ بچی سے زیادتی کے بعد قتل کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

جاں بحق لڑکی کے والد نے بتایا کہ میری لڑکی گھر پر تھی اور پڑوسی کے گھر ان کا داماد آیا ہوا تھا۔ وہی شخص 16 مارچ کو میرے گھر آیا۔ رات کا کھانا کھانے کے بعد داماد میری بیٹی کو چاکلیٹ کھلانے لے گیا۔ اس کے بعد میری بیٹی غائب ہوگئی۔ داماد نے پہلے میری بچی کے ساتھ زیادتی کی اور پھر اسے قتل کر دیا۔ اب میری بیٹی کی لاش پولیس نے برآمد کر لی ہے اور پوسٹ مارٹم کے لیے سہرسہ اسپتال لائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اترپردیش: 13 سالہ لڑکی کا ریپ کے بعد قتل

دوسری جانب اس معاملے کو لے کر چیریاں او پی انچارج رامشنکر کمار نے بتایا کہ لڑکی 16 تاریخ سے لاپتہ تھی۔ پڑوسی کا داماد آیا تھا۔ لڑکی کے والد نے اسے کھانا بھی کھلایا تھا اور وہی داماد اسے چاکلیٹ کھلانے لے گیا، جس کے بعد لڑکی غائب ہوگئی۔ دوسری جانب ہفتہ کو کھیت میں کام کرنے والی خاتون کی جانب سے بتایا گیا کہ مکئی کے کھیت میں ایک لاش پڑی ہے۔ اسی اطلاع پر پہنچی پولیس نے لڑکی کی لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے صدر ہسپتال بھیج دیا۔ جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد لاش لواحقین کے حوالے کر دی گئی ہے۔ لواحقین کی جانب سے تاحال درخواست موصول نہیں ہوئی، موصول ہونے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.