اس میں ریاستوں کے چیف سکریٹریوں کو بتایا گیا، 'آپ سے درخواست کی گئی ہے کہ ایکٹ کے جلد عمل درآمد کے لئے مناسب ہدایات جاری کریں، جس میں شناخت اور شناخت کے بعد کے دونوں پہلوئیں شامل کئے گئے ہوں۔'
ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے وزیر پرکاش جاوڈیکر، قبائلی امور کے وزیر ارجن منڈا اور دونوں وزارتوں کے وزیر مملکت بابل سپریو اور رینوکا سنگھ سروتا کی موجودگی میں ماحولیات، جنگل اور موسمیاتی تبدیلی کے سکریٹری آر پی گپتا اور قبائلی امور کے وزیر انیل کمار جھا نے اس نوٹس پر دستخط کیے۔
مزید پڑھیں: Modi Cabinet: مودی کابینہ میں توسیع کا امکان، آج وزیراعظم کی رہائش گاہ پراجلاس
جاوڈیکر نے بتایا کہ، 'یہ قانون سال 2006 میں نافذ کیا گیا تھا ، لیکن اس میں سے کچھ چیزوں پر عمل درآمد کیا گیا، کچھ پر عمل درآمد نہیں ہو سکا۔ دونوں مختلف محکموں کے مابین ہم آہنگی نہ ہونے کی وجہ سے اس قانون پر مکمل طور پر عمل درآمد نہیں ہوسکا۔ جنگل میں رہنے والوں کی ترقی تب ہوگی جب انہیں تعلیم اور جنگلات کا حق ملے گا۔'
یواین آئی