سرکاری نوکری (govt jobs) کی تلاش کررہے دسویں اور بارہویں پاس نوجوانوں کے پاس سنہرا موقع ہے۔ دراصل وزارت دفاع (Defence Ministry) نے کل 458 آسامیوں پر بھرتی کے لئے درخواستیں طلب کی ہیں۔
اس بھرتی کے تحت، 41 فیلڈ گولہ بارود ڈپو میں 444 خالی آسامیاں اور 255 (I) اے بی یو میں 14 آسامیاں پُر کی جائیں گی۔
- ٹریڈسمین میٹ کی 330 پوسٹیں
- جے او اے JOA (ایل ڈی سی) کی 20 پوسٹیں
- مٹیریل اسسٹنٹ (ایم اے) کی 19 پوسٹیں
- ایم ٹی ایس کی 11 پوسٹیں
- فائر مین کی 64 پوسٹیں
- 255 (I) ABOU ٹریڈسمین میٹ کی 14 پوسٹس
تعلیمی قابلیت
مٹیریل اسسٹنٹ کے لیے امیدواروں کے پاس مٹیریل مینجمنٹ میں بیچلر ڈگری یا ڈپلومہ ہونا ضروری ہے۔ جب کہ جے او اے کے عہدے کے لئے، امیدوار بارہویں پاس ہونا چاہئے۔ اس کے علاوہ دیگر تمام عہدوں کے لئے امیدوار کو دسویں جماعت پاس ہونا چاہئے۔ امیدواروں کا انتخاب تحریری امتحان کی بنیاد پر کیا جائے گا۔
اس طرح درخواست دیں:۔
درخواست دینے کے لئے امیدوار کو اپنا فارم متعلقہ ڈپو پر پوسٹ کرنا ہوگا۔ اس کے لیے رجسٹری، عام پوسٹ یا اسپیڈ پوسٹ سبھی منظور ہے۔ مزید تفصیلات کے لئے امیدوار سرکاری ویب سائٹ indianarmy.nic.in یا ncs.gov.in پر دیکھ سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: Petrol Price Hike: پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ