اترپردیش حکومت میں وزیر اور بی جے پی امیدوار اوپیندر تیواری کے بڑے بھائی دنیش تیواری پر قاتلانہ حملہ کیا گیا، ان کی گاڑی پر پتھراؤ بھی ہوا ہے، جس کے سبب گاڑی کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔ اس دوران گاڑی میں بیٹھے وزیر کے بھائی کو باہر نکال کر لاٹھیوں سے مارا پیٹا گیا۔ حملہ آور واردات کو انجام دینے کے بعد فرار ہو گئے۔ آپ کو بتا دیں یہ واقعہ پھپھنا کے ساگر پلی کے قریب نگینہ نگر کا ہے۔ Minister Upendra Tiwari Elder Brother Dinesh Tiwari was Attacked in Ballia
اس حملے میں بی جے پی کے کئی کارکن زخمی ہوئے ہیں۔ وزیر اوپیندر تیواری کے بڑے بھائی دنیش تیواری کو بھی کافی چوٹیں آئی ہیں۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی۔ بتایا جا رہا ہے کہ پھپنا کے اوپیندر تیواری کے بڑے بھائی گھر گھر جا کر لوگوں سے ووٹ مانگ رہے تھے۔ اس دوران کچھ فاصلے پر گاڑی کھڑی تھی جس میں کچھ لوگ بیٹھے تھے۔
مزید پڑھیں:۔ Firing on Asaduddin Owaisi in UP: غازی آباد میں اویسی پر حملہ، دو ملزمین گرفتار
الزام ہے کہ ایس پی کے حامیوں نے اندھیرے کا فائدہ اٹھایا اور پتھراؤ شروع کردیا۔ جس میں چھوٹو پانڈے کا سر پھٹ گیا۔ دنیش تیواری، ابھیجیت پانڈے، اشوک پانڈے کو بھی شدید چوٹیں آئی ہیں۔ سبھی کو ضلع اسپتال لے جایا گیا ہے۔ جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ اطلاع ملتے ہی بلیا کے پولیس سپرنٹنڈنٹ راج کرن پولیس فورس کے ساتھ موقع پر پہنچے اور معاملے کی جانچ شروع کی۔ ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ شکایت ابھی درج نہیں ہوئی ہے۔ شکایت موصول ہوتے ہی ضروری کارروائی کی جائے گی۔