ETV Bharat / bharat

Umesh Pal Murder Case مجرموں کی گاڑی کسی بھی وقت الٹ سکتی ہے، جے پی ایس راٹھور کا بیان - اتر پردیش حکومت میں وزیر جے پی ایس راٹھور

اتر پردیش حکومت میں وزیر جے پی ایس راٹھور نے پریاگ راج میں امیش پال قتل کیس کے سلسلے میں بڑا بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اپوزیشن اس معاملے پر زیادہ شور نہ مچائے، گاڑی کسی وقت بھی الٹ سکتی ہے۔

مجرموں کی گاڑی کسی بھی وقت الٹ سکتی ہے، جے پی ایس راٹھور کا بیان

author img

By

Published : Feb 28, 2023, 7:03 PM IST

لکھنؤ: بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی جنرل سکریٹری اور ریاستی کوآپریٹیو وزیر جے پی ایس راٹھور نے منگل کے روز پریاگ راج میں فائرنگ کو لے کر بڑا بیان دیا ہے۔ ودھان بھون میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو پریاگ راج کے معاملے میں زیادہ شور مچانے کی ضرورت نہیں ہے۔ گاڑی کسی بھی وقت الٹ سکتی ہے۔ اس کیس کا ایک ملزم پہلے بھی پولیس مقابلے میں مارا جا چکا ہے۔ وہیں حکومتی وزیر کا یہ بیان حکومت کے موقف کے بارے میں واضح اشارہ دے رہا ہے۔ قیاس کیا جا رہا ہے کہ مستقبل قریب میں حکومت اس معاملے میں مزید سخت کارروائی کر سکتی ہے۔

راجو پال قتل کیس کے گواہ کو تین دن پہلے پریاگ راج میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔ اس کیس میں مافیا کے سرغنہ عتیق احمد اور اس کے خاندان کے افراد کے نام سامنے آرہے ہیں۔ پولیس نے عتیق کے دونوں بیٹوں اور بیوی سمیت کچھ دیگر افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ واردات کے وقت کار چلا رہا ملزم پولیس کے ساتھ مقابلے میں مارا گیا۔ اس سے قبل ایوان میں بھی وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا ہے کہ وہ اس معاملے میں ملوث مافیا کو تباہ کر دیں گے۔ اس کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی کے کوآپریٹو وزیر جے پی ایس راٹھور کا بیان اور بھی اشارے دینے والا ہے۔

منگل کی سہ پہر ودھان بھون کے باہر گیٹ نمبر سات پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاستی پولیس پریاگ راج کے معاملے میں زبردستی کارروائی کر رہی ہے۔ کسی ملزم کو نہیں بخشا جائے گا۔ اپوزیشن کو اس معاملے میں زیادہ شور مچانے کی ضرورت نہیں۔ گاڑی کسی بھی وقت الٹ سکتی ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ وکاس دوبے کے معاملے میں، جب ان کی ایکس یو وی اجین سے کانپور جاتے ہوئے الٹ گئی، پولس کا دعویٰ ہے کہ فرار ہونے کی کوشش میں اسے پولیس نے مار ڈالا، تب سے اتر پردیش کی سیاست میں گاڑی الٹنے کا مطلب انکاؤنٹر سے لیا جاتا ہے۔ عتیق احمد کی اہلیہ پہلے ہی ایک خط لکھ چکی ہیں، جس میں اپنے بیٹوں کی جان کو لاحق خطرے کے بارے میں بتایا گیا ہے۔ جس کے بعد جے پی ایس راٹھور کا بیان معاملے کی سنگینی کو واضح کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Umesh Pal Murder Case امیش پال قتل معاملے میں ایک اور شخص گرفتار

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.