رامپور: سماجوادی پارٹی کے سینئر رہنما اعظم خان کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے، جس میں وہ جلسہ کر رہے ہیں اور اس دوران کسی نے انہیں جھوٹا کہہ دیا، جس پر وہ غصے میں آگئے اور اسٹیج سے ہی اپنی ناراضگی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ بے غیرت آواز بتا اور کیا دینا چاہتا ہے تو، ات زمانہ کے کینسر، اے زلت و خواری کے علم بردار، بتا اس شہر کو اور کیا دینا چاہتا ہے۔ Minister danish azad ansari slams azam khan
مزید پڑھیں:۔ Rampur By Election 2022 ظلم کی داستاں بیاں کرتے کرتے رو پڑے اعظم خان
دوسری جانب اقلیتوں کے وزیر مملکت دانش آزاد انصاری نے کہا کہ رام پور کے لوگ جانتے ہیں کہ وہ مگرمچھ کے آنسو بہا رہے ہیں۔ جب ان کے پاس اقتدار اور کرسی تھی تو انہوں نے رام پور کے لوگوں کو خون کے آنسو رلایا۔ رام پور کے لوگ ان آنسوؤں کا حساب لیں گے۔ میں نے بھی سنا ہے کہ کل جب وہ اسٹیج سے دوبارہ مسلمانوں کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش کر رہے تھے تو اسی دوران کسی نے انہیں پیچھے سے جھوٹا بھی کہا۔ اس کے بعد اعظم خان نے جس طرح کے الفاظ استعمال کیے، وہ آج سب کے سامنے ہے۔ درحقیقت ایس پی رہنما اعظم خان نے پیر کو محلہ نالہ پال میں منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے موجودہ حکومت پر بھی سخت نشانہ لگایا۔ انہوں کہا کہ بہت سی حکومتیں آئیں اور ہماری حکومتیں بھی آئیں لیکن اس میں امن اور محبت تھی اور ایک دوسرے کا احترام بھی تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ بھی معلوم نہیں تھا کہ حکومتوں کا کام گھروں کے دروازے توڑنا اور خواتین کے منہ پر تھپڑ مارنا ہے۔