ETV Bharat / bharat

Mining Lease Case وزیراعلیٰ ہیمنت سورین نے اپنے اوپر لگائے گئے تمام الزامات کی تردید کی

author img

By

Published : Nov 17, 2022, 2:08 PM IST

وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے پوچھ گچھ کے لیے ای ڈی کے دفتر جانے سے پہلے کہا کہ وہ ای ڈی کے تمام سوالوں کے جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الزام کی بنیاد کیسے بنی اور کیسے نہیں یہ سمجھ سے بالاتر ہے۔ جو الزامات لگائے گئے ہیں وہ کہیں سے ممکن نظر نہیں آتے۔Mining Lease Case

Etv Bharat
Etv Bharat

رانچی: جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے پوچھ گچھ کے لیے ای ڈی کے دفتر جانے سے پہلے کہا کہ وہ ای ڈی کے تمام سوالوں کے جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔ آج اپنی سرکاری رہائش گاہ پر منعقد ایک پریس کانفرنس میں وزیراعلیٰ مسٹر سورین نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کی تردید کی اور کہا کہ ای ڈی کی کارروائی سے ایسا لگتا ہے جیسے میں ملک سے فرار ہونے والاہوں۔ انہوں نے کہا کہ ای ڈی جیسی ایجنسی کو تحقیقات کے بعد ہی آئینی عہدہ پر فائز کسی شخص کے خلاف کسی قسم کا الزام لگانا چاہیے۔Conspiracy to destabilize my govt Hemant says

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ای ڈی کو پہلے ہی ایک خط بھیجاہے کہ 1000 کروڑ کے گھوٹالے کے بارے میں نوٹس کیسے آیا کیونکہ پوری ریاست میں اسٹون چپس کی قیمت 1000 کروڑ نہیں ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ الزام کی بنیاد کیسے بنی اور کیسے نہیں یہ سمجھ سے بالاتر ہے۔ جو الزامات لگائے گئے ہیں وہ کہیں سے ممکن نظر نہیں آتے۔

سورین نے کہا کہ وہ ای ڈی کے دفتر جا رہے ہیں اور ان کے تمام سوالات کا جواب دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے بھی تحریری جواب بھیج چکے ہیں۔ ای ڈی ریاست میں غیرقانونی کانکنی کی جانچ کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ وزیراعلیٰ ہیں اور ایک آئینی عہدے پر فائز ہیں لیکن لگتا ہے کہ میں ملک سے فرار ہونے والا ہوں، ملک سے صرف تاجر بھاگے ہیں کوئی سیاستدان نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی سازش ہو رہی ہے۔ اپوزیشن ان کی حکومت کے قیام کے بعد سے ہی حکومت گرانے کی سازشیں کر رہی ہے۔ انہوں نے گورنر کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ گورنر کا خط نہیں کھولا جا رہا اور وہ بھی سیاست کر رہے ہیں اور حکومت گرانے والوں کو تحفظ دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Hemant Soren To appear Before ED ہیمنت سورین آج ای ڈی دفتر میں پیش ہوں گے

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.