ETV Bharat / bharat

Voter Awareness Program یادگیر میں منی میراتھن کے ذریعہ ووٹنگ سے متعلق آگاہی - یادگیر میں ووٹنگ سے متعلق آگاہی

یادگیر میں ووٹنگ سے متعلق آگاہی مہم چلائی جا رہی ہے۔ اسمبلی انتخابات 2023 کو لے کر ضلع انتظامیہ یادگیر عوام میں ووٹ اور اس کی اہمیت سے متعلق مختلف پروگراموں کے ذریعہ عوام میں شعور بیداری لائی جا رہی ہے۔

منی میراتھن کے ذریعہ ووٹنگ سے متعلق آگاہی

author img

By

Published : Mar 10, 2023, 9:06 PM IST

یادگیر: ریاست کرناٹک کے یادگیر میں ووٹنگ سے متعلق آگاہی مہم چلائی جا رہی ہے۔ ضلع پنچایت کے چیف پلاننگ آفیسر ڈاکٹر ٹی رونی نے آج یادگیر شہر میں ووٹنگ سے متعلق آگاہی پیدا کرنے کے لئے منی میراتھن کا آغاز کیا۔ منی میراتھن ووٹر بیداری کے لیے آج سبھاش چوک پر یادگیر ضلع انتظامیہ، ضلع پنچایت، ضلع سویپ کمیٹی اور محکمہ کھیل کی جانب سے ایک انسانی زنجیر بنائی گئی۔

یادگیر میں منی میراتھن کے ذریعہ ووٹنگ سے متعلق آگاہی

شہر کے پرانے بس اسٹیشن سے سبھاش سرکل، شاستی، سرکل (مڈرگی پیٹرول اسٹیشن) سے ہوتے ہوئے نئے بس اسٹیشن کے راستے تک ایک یہ انسانی زنجیر بنائی گئی۔ ہوسالی سرکل، لمبینی گاڈان، تحصیل آفس تک یوم خواتین کی تقریبات کے حصہ کے طور پر نوجوانوں و خواتین کے لیے میراتھن دوڑ کے ذریعہ شہری ووٹروں میں ووٹ سے متعلق بیداری پیدا کی گئی۔

اس موقع پر یوتھ امپاورمنٹ اینڈ اسپورٹس ڈپارٹمنٹ کے اسسٹنٹ ڈائرکٹر راجو، انچارج ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر آفیسر ڈاکٹر لکشمی کانت، ڈسٹرکٹ ویلفیئر آفیسر صادق خان حسین، سٹی سنٹر ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ونیتا، ضلع سطح کے افسران موجود تھے۔ اس دوڑ میں تعلقہ سطح کے افسران اور مختلف محکموں کی خواتین نے حصہ لیا۔ واضح رہے کہ اسمبلی انتخابات 2023 کو لے کر ضلع انتظامیہ یادگیر عوام میں ووٹ اور اس کی اہمیت سے متعلق مختلف پروگراموں کے ذریعہ عوام میں شعور بیداری لائی جا رہی ہے۔ اس سال جن 9ریاستوں میں انتخابات ہو رہے ہیں ان میں ریاست کرناٹک بھی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Voter Awareness Campaign in Kanpur: ملک کے اتحاد اور حفاظت کے لیے حق رائے دہی کا استعمال ضروری

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.