ETV Bharat / bharat

گجرات بلدیاتی الیکشن میں سات سیٹوں پر ایم آئی ایم کی جیت

گجرات بلدیاتی انتخابات کے نتائج سامنے آگئے ہیں جس میں ایم آئی ایم نے 7 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔

asaduddin owaisi
asaduddin owaisi
author img

By

Published : Feb 23, 2021, 5:52 PM IST

Updated : Feb 23, 2021, 9:47 PM IST

اسدالدین اویسی کی سربراہی والی ایم آئی ایم نے گجرات لوکل باڈی انتخابات میں 21 امیدواروں کو میدان میں اتارا تھا جس میں 7 نشستوں پر اسے کامیابی ملی۔

گجرات کی سیاست میں ایم آئی ایم کی انٹری

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین نے احمدآباد کے مکتم پورا میں چار اور جمال پورہ 3 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی۔

ایم آئی ایم نے بلدیاتی انتخابات میں پہلی بار حصہ لیتے ہوئے احمدآباد کے 6 وارڈوں میں 21 امیدواروں کو انتخابی میدان میں اتارا تھا۔

ووٹوں کی گنتی کے دوران ابتدائی رجحانات میں ایم آئی ایم کی حالت خراب دکھائی دے رہی تھی لیکن رائے شماری مکمل ہوتے ہوتے پارٹی نے 7 نشستوں پر کامیابی کا پرچم لہرایا۔

احمدآباد کے جمال پور میں 3 امیدوار کو بھاری ووٹوں سے جیت حاصل ہوئی۔ اس کے ساتھ ہی مکتم پورا وارڈ میں بھی 4 امیدواروں جیت درج کی۔

کامیاب امیدواروں نے ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کے دوران عوام کا شکریہ ادا کیا۔

Last Updated : Feb 23, 2021, 9:47 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.