ETV Bharat / bharat

عید الاضحی: مویشیوں کی گاڑیوں کو روکنے سے بچانے کی اپیل - syed ahmed pasha qadri

مجلس اتحاد المسلمین کے رکن اسمبلی سید احمد پاشاہ قادری اور ایم ایل سی امین الحسن جعفری نے تلنگانہ کے ڈی جی پی مہیندر ریڈی سے ملاقات کرکے قربانی کے جانوروں کو نہ روکنے کی اپیل کی۔

سید احمد پاشاہ قادری ، رکن اسمبلی ، ایم آئی ایم

author img

By

Published : Jun 29, 2021, 7:27 PM IST

مجلس اتحاد المسلمین کے معتمد عمومی و رکن اسمبلی سید احمد پاشاہ قادری اور رکن قانون ساز کونسل آمین الحسن جعفری نے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس مہندی ریڈی سے ملاقات کی اور عید الاضحی کے پیش نظر قربانی کے جانوروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کی اپیل کی۔

سید احمد پاشاہ قادری ، رکن اسمبلی ، ایم آئی ایم

انہوں نے کہا کہ عیدالاضحیٰ کی آمد کے ساتھ ہی فرقہ پرست طاقتوں کی جانب سے جانوروں کو روکنے کا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے اور بعض مقامات پر یہ پولیس کی موجودگی میں بھی اپنی کارروائی انجام دیتے ہیں اور اس موقع پر پولیس خاموش تماشائی بن جاتی ہے۔

اس کے علاوہ اوور لوڈنگ کے نام پر پولیس بھی مویشی لانے والے افراد کو ہراساں کرتی ہے۔ ڈی جی پی نے تیقن دیا کہ پولیس کے اعلیٰ افسران کے ساتھ ایک اجلاس میں یہ بات زیر بحث لائی جائے گی اور اس مسئلہ کا حل نکالا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.