سری نگر شہر کے برری پورہ علاقہ میں مشتبہ عسکریت پسندوں ک جانب سے سی آر پی ایف کے اہلکاروں پر دستی بم پھینکنے کا واقعہ پیش آیا تاہم اس واقعہ میں نہ کوئی جانی نقصان ہوا اور نہ ی کوئی زخمی ہوا۔
ایک سینئر پولیس عہدیدار کے مطابق ’مشتبہ عسکریت پسندوں نے برری پورہ چوک نوا کدال میں واقع سی آر پی ایف 161 بٹالین کیمپ کی طرف دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے جبکہ دستی بم کی وجہ سے کیمپ سے کچھ فاصلہ پر ایک زودار دھماکہ ہوا۔ اس دھماکہ میں کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
اس سلسلہ میں صفا کدل پولیس اسٹیشن میں ایک مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔ مشتبہ عسکریت پسندوں کا پتہ چلانے کےلیے پولیس کی جانب سے چوکسی برتی جارہی ہے۔