بھارتی فوج نے پیر کی صبح ایک دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں کنٹرول لائن پر ایک عسکریت پسند کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا۔
جموں میں مقیم دفاعی ترجمان لیفٹیننٹ کرنل دیویندر آنند نے بتایا کہ صبح سویرے کنٹرول لائن کے اس پار سے عسکریت پسندوں نے پونچھ سیکٹر میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ مستعد آرمی کے دستوں نے انٹیگریٹڈ سرویلنس گرڈ کے موثر استعمال سے دراندازی کی کوشش کا پتہ لگایا اور جوابی کارروائی کی۔
ترجمان نے کہا کہ فوجی دستوں اور عسکریت پسندوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ایک عسکریت پسند ہلاک ہوا۔ بعد ازاں لاش اور ایک اے کے 47 رائفل برآمد کی گئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ علاقے میں آپریشن اب بھی جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: طالبان کے اقتدار میں آنے سے ہمیں فکرمند نہیں ہونا چاہئے: جی او سی چنار کور
انہوں نے مزید کہا کہ لائن آف کنٹرول پر فوج کی چوکسی بھارتی فوج کے عزم کو ظاہر کرتی ہے۔