واضح رہے کہ بی جے پی نے میٹرو مین ای سریدھرن کو ریاست کیرالہ میں بی جے پی کا وزیر اعلی کا امیدوار نامزد کیا تھا۔
کیرالہ میں جاری انتخابات میں اس وقت حکمراں جماعت ایل ڈی ایف نے 59 اسمبلی حلقوں میں جیت حاصل کی ہے جبکہ 43 نشستوں پر اسے سبقت حاصل ہے۔
امکان ہے کہ 140 اسمبلی حلقوں میں سے ایل ڈی ایف 100 نشستوں پر جیت حاصل کرے گی۔ کانگریس زیر قیادت یو ڈی ایف نے 17 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے اور اسے 21 سیٹوں پر سبقت حاصل ہے۔