ETV Bharat / bharat

جرمن چانسلر اینجلا مرکل نے ایسٹرا زینکا کا پہلا ٹیکہ لیا

جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے اپنے ٹویٹر کے ذریعہ اعلان کیا کہ انہوں نے کورونا وائرس ویکسین ایسٹرا زینکا کا پہلا ٹیکہ لے لیا ہے۔

author img

By

Published : Apr 17, 2021, 3:45 PM IST

جرمن چانسلر اینجلا مرکل نے ایسٹرا زینکا کا پہلا ٹیکہ لیا
جرمن چانسلر اینجلا مرکل نے ایسٹرا زینکا کا پہلا ٹیکہ لیا

جرمن چانسلر اینجلا مرکل نے جمعہ کے روز کورونا وائرس ویکسین ایسٹرا زینکا کا پہلا ٹیکہ لیا۔ انہوں نے اپنے سرکاری ٹویٹر کے ذریعہ اس بات کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ '' مجھے خوشی ہے کہ آج میں نے کورونا وائرس ویکسین ایسٹر زینکا کا ٹیکہ لیا۔'' انہوں نے ہر شخص کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ٹیکہ کاری کیمپ میں حصہ لیا۔

انہوں نے ہر اس شخص کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے ویکسین لی۔ جرمن چانسلر نے کہا کہ ٹیکہ کاری وبائی مرض پر قابو پانے میں اہم چیز ہے۔

جرمنی میں ایسٹرا زینکا ویکسین صرف 60 سال سے زائد عمر والے افراد کے لیے تجویز کی جارہی ہے۔ نوجوانوں کے لیے اس کا استعمال صرف ڈاکٹرس کی تجویز پر ہی کیا جارہا ہے کیونکہ اس سے خون جمنے کا خطرہ رہتا ہے۔

جرمن چانسلر چونکہ 66 برس کی ہیں اس لیے وہ اس زمرہ میں آتی ہیں کہ انہیں یہ ویکسین دی جاسکتی ہے۔ ساڑے تین ماہ قبل جرمنی میں شروع ہوئی ویکسی نیشن کے پروگرام میں تاحال 53 لاکھ سے زائد افراد کو ٹیکہ دیا جاچکا ہے۔

رابرٹ کوچ انسٹی ٹیوٹ آف فیڈرل گورنمنٹ ایجنسی برائے متعدی امراض کے اعداد و شمار کے مطابق جرمنی میں اس ٹیکہ کاری کے سبب ویکسی نیشن کا تناسب 6.4 تک پہنچ گیا ہے۔

جمعرات تک جرمنی میں ملک بھر میں 2 کروڑ 7 لاکھ 44 ہزار 105 افراد کو کورونا ویکسین دی جاچکی ہے۔ حال ہی میں جرمنی میں ویکسی نیشن کی مہم میں تیزی لائی گئی ہے۔ جرمنی میں ٹیکہ کاری نہ صرف قومی ویکسی نیشن سنٹرس اور موبائیل ٹیمس کے ذریعہ کی جارہی ہے بلکہ عام معالج بھی ٹیکہ کاری کررہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.