ETV Bharat / bharat

Attack on Owaisi اویسی پر ہوئے حملے کے خلاف مدھیہ پردیش گورنر کو میمورنڈم - اویسی پر ہوئے حملے کے خلاف میمورنڈم

گجرات انتخابی تشہیر کے دوران آل انڈیا اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی پر ہوئے حملے کے خلاف بھوپال میں ریاست کے گورنر کو میمورنڈم دیا گیا، جس میں اسد الدین اویسی پر پتھراؤ کرنے والوں پر غداری کا مقدمہ دائر کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ Memorandum to MP Governor Against Attack on Owaisi

اویسی پر ہوئے حملے کے خلاف مدھیہ پردیش گورنر کو میمورنڈم

author img

By

Published : Nov 19, 2022, 3:36 PM IST

بھوپال: آل انڈیا اتحادالمسلمین کے ریاستی لیڈر قاضی سید انس علی نے گجرات دورہ کے دوران اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسدالدین اویسی اور دیگر ساتھیوں پر پتھراؤ کی سخت مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات سے پہلے شکست کے ڈر سے بوکھلا گئے ہیں۔ اسدالدین اویسی، وارث پٹھان اور دیگر پر پتھراؤ کر کے مخالفین نے ثابت کر دیا ہے کہ گجرات انتخابات میں اتحاد المسلمین کی انٹری سے ان کے قدم سست ہونے لگے ہیں۔ Attack on Owaisi in Gujarat

اویسی پر ہوئے حملے کے خلاف مدھیہ پردیش گورنر کو میمورنڈم

انہوں نے مرکزی حکومت اور گجرات پولیس انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ ان حملہ آوروں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے اور ان کے خلاف غداری کی کارروائی کی جائے۔ اتحادالمسلمین کے رہنماؤں نے مدھیہ پردیش کے نئے گورنر کو میمورنڈم دیتے ہوئے کہا کہ جس طرح سے گجرات میں آل انڈیا اتحاد المسلمین کے سربراہ اور ان کے ساتھیوں پر پتھراؤ کیا گیا ہے، اس سے پہلے یوپی میں انتخابات کے دوران اسد الدین اویسی پر گولیاں چلائی گئی تھی۔ Memorandum to MP Governor Against Attack on Owaisi

انہوں نے کہا کہ ان سب سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ مرکزی حکومت اور اقتدار میں بیٹھے لوگ آل انڈیا اتحاد المسلمین سے انتخابات لڑنے پر ڈرے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جہاں بھی اویسی اپنے دورے پر جا رہے ہیں، انہیں بڑی مقبولیت مل رہی ہے۔ لوگ ان کے ساتھ محبت سے جڑ رہے ہیں۔ جس طرح سے لوگ آل انڈیا اتحادالمسلمین سے جڑ رہے ہیں، اس سے مخالفین کو بڑا خطرہ نظر آ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛ Vande Bharat Express سورت میں وندے بھارت ایکسپریس پر پتھراؤ، اویسی کررہے تھے سفر

قاضی انس علی نے ریاست مدھیہ پردیش کے گورنر کو میمورنڈم دیتے ہوئے کہا کہ یہ جانچ کا مسئلہ ہے، مخالفین انتخابی میدان میں اترنے کے بجائے گولی چلانا، پتھراؤ کرنا جیسی حرکتیں کر رہے ہیں اس لئے اس طرح کے لوگوں پر سخت کارروائی کی جانی چاہیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.