ETV Bharat / bharat

Mehbooba Slams BJP بی جے پی گجر اور پہاڑیوں کو آپس میں لڑانا چاہتی ہے، محبوبہ مفتی - محبوبہ مفتی کا گجر اور پہاڑی پر بیان

سرینگر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محبوبہ مفتی نے کہا کہ بی جے پی حکومت جموں کشمیر میں گجر اور پہاڑی آبادی کو ایک دوسرے کے ساتھ لڑانا چاہتی ہے۔ Mehbooba Slams BJP Over Gujjar Pahari Dispute

بی جے پی گجر اور پہاڑیوں کو آپس میں لڑانا چاہتی ہے، محبوبہ مفتی

author img

By

Published : Oct 2, 2022, 5:23 PM IST

سرینگر: پی ڈی پی صدر اور جموں کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا کہ بی جے پی حکومت جموں کشمیر میں گجر اور پہاڑی آبادی کو ایک دوسرے کے ساتھ لڑانا چاہتی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے گجر اور پہاڑوں لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ آپس میں بھائی چارہ بنائے رکھیں۔ سرینگر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محبوبہ مفتی نے کہا کہ پہاڑیوں کو ریزرویشن کے معاملے پر گجر بکروال اور پہاڑی طبقے پیر پنچال میں ایک دوسری کے آمنے سامنے ہیں اور ان کے مابین ماحول پر تناؤ بنایا جارہا ہے۔Mehbooba Slams BJP

بی جے پی گجر اور پہاڑیوں کو آپس میں لڑانا چاہتی ہے، محبوبہ مفتی

انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ امت شاہ جموں کشمیر آئیں گے اور واپس چلے جائیں گے جبکہ بی جے پی حکومت بھی ایک دن ختم ہوگی لیکن جموں کشمیر میں گجر اور پہاڑی طبقے ہمیشہ یہی آباد ہوں گے، جس کے لئے ان کو بھائی چارہ بنائے رکھنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی جموں و کشمیر میں گجر بکروال اور پہاڑی آبادی کے مابین لڑائی کرانا چاہتی ہے تاکہ ان کو سیاسی فائدہ حاصل ہو۔Mehbooba Slams BJP Over Gujjar Pahari Dispute

واضع رہے کہ گزشتہ کئی ماہ سے پہاڑی طبقہ کو مرکزی حکومت نے ریزرویشن دینے کا اعلان کیا ہے جس کے متعلق پہاڑی لیڈران امت شاہ سے ملاقات بھی کریں گے۔ تاہم گجر بکروال پہاڑیوں کو ریزرویشن دینے کے مخالف ہے اور اس کے خلاف انہوں احتجاج بھی کیا ہے۔ غور طلب ہے کہ امت شاہ پیر سے جموں کشمیر کے تین روزے دورے پر آرہے ہیں جس دوران وہ راجوری اور بارہمولہ میں پہاڑی طبقے کے جلسوں سے خطاب کریں گے اور امکان ہے کہ ان ریلیوں کے دوران وہ اس پہاڑی طبقے کے لئے ریزولوشن کا اعلان بھی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: Gujjar Protest in Anantnag اننت ناگ میں گجر کمیونٹی کا مظاہرہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.