ETV Bharat / bharat

Nagaland Meghalaya Election میگھالیہ اور ناگالینڈ کے لوگ ترقی پسند، فلاحی حکومت کے منتظر، کھڑگے - ناگالینڈ اسمبلی انتخابات پر کھڑگے نے کیا کہا

میگھالیہ اور ناگالینڈ میں اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹنگ جاری ہے۔ کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ 'میگھالیہ اور ناگالینڈ کے لوگ ترقی پسند، فلاحی حکومت کے منتظر ہیں۔' Mallikarjun Kharge on Meghalaya Assembly polls

میگھالیہ اور ناگالینڈ کے لوگ ترقی پسند، فلاحی حکومت کے منتظر، کھڑگے

author img

By

Published : Feb 27, 2023, 12:02 PM IST

نئی دہلی: کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے پیر کو کہا کہ میگھالیہ اور ناگالینڈ کے لوگ ترقی پسند اور فلاحی حکومت کی امید لگائے بیٹھے ہیں۔ کھڑگے نے ٹویٹ کیا کہ "میگھالیہ اور ناگالینڈ کے لوگ ترقی پسند اور فلاحی حکومتوں کے منتظر ہیں۔" انہوں نے مزید کہا کہ "میں میگھالیہ اور ناگالینڈ کے بھائیوں اور بہنوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ تبدیلی کا ایک موقع دیں۔" انہوں نے پہلی بار ووٹ دینے والوں سے بھی اپیل کی کہ وہ بہتر مستقبل کے لیے جمہوری عمل میں حصہ لیں۔ دو شمال مشرقی ریاستوں میگھالیہ اور ناگالینڈ کی 60 میں سے 59 اسمبلی سیٹوں پر سخت سیکورٹی کے درمیان پولنگ ہو رہی ہے۔ میگھالیہ میں ایک سیٹ پر ایک امیدوار کی موت کے بعد الیکشن ملتوی کر دیا گیا ہے، جبکہ ناگالینڈ میں ایک اسمبلی حلقہ سے امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہو گیا ہے۔ میگھالیہ اور ناگالینڈ میں پولنگ آج صبح 7 بجے شروع ہوئی اور شام 4 بجے تک جاری رہے گی۔

  • People of Meghalaya and Nagaland are looking towards progressive, welfare-oriented governments.

    Welcome our first time voters to participate in this democratic process for a better future.

    Urge our sisters and brothers of Meghalaya and Nagaland to give change a chance.

    — Mallikarjun Kharge (@kharge) February 27, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

الیکشن کمیشن کے مطابق ناگالینڈ میں 13 لاکھ 09 ہزار 651 ووٹر اور میگھالیہ میں 21 لاکھ 61 ہزار 129 ووٹر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ ناگالینڈ میں کل 13 لاکھ نو ہزار ووٹروں میں سے چھ لاکھ 56 ہزار 35 خواتین ہیں۔ چھ لاکھ 53 ہزار 616 مرد ووٹرز ہیں۔ اسی طرح میگھالیہ میں 21.61 لاکھ ووٹروں میں سے 10 لاکھ 92 ہزار 396 خواتین ہیں، جب کہ 10 لاکھ 68 ہزار 801 مرد ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ناگالینڈ میں پہلی بار ووٹ ڈالنے والوں کی تعداد 30 ہزار 49 ہے۔ میگھالیہ میں 81 ہزار 443 ووٹر پہلی بار ووٹ ڈالیں گے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.