شیلانگ: میگھالیہ میں ایک بس ندی میں گرنے سے چھ افراد ہلاک اور 16 دیگر زخمی ہو گئے۔ یہ بس ویسٹ گاروہلس ضلع ہیڈ کوارٹر کے تورا سے دارالحکومت شیلانگ کی طرف جا رہی تھی۔ پولیس نے جمعرات کو یہ معلومات دی۔
ایسٹ گارو ہلز ڈسٹرکٹ پولیس چیف برونو سنگما نے بتایا کہ بس ڈرائیور کے کنٹرول کھو دینے کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔ انہوں نے بتایا کہ بس کے اندر پھنسے لوگوں کوباہر نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ حادثہ بدھ کی رات دیر گئے اس وقت پیش آیا جب بس پل سے پھسل کرایسٹ گاروہلس اور ویسٹ کھاسی ہلز ضلع کی سرحد سے متصل نونگ شرم کی رنگڈی ندی میں جاگری۔
سنگما نے کہا، "ہمیں ابھی تک معلوم نہیں ہو سکا کہ بس کے اندر کتنے مسافر موجود ہیں۔ پھنسے ہوئے لوگوں کو بچانے کی کوششیں جاری ہیں۔"
مزید پڑھیں:رائے بریلی: ٹرک سے کچل کر ماں بیٹے کی موت
انہوں نے بتایا کہ زخمی مسافروں کو رونگ زینگ پی ایس سی اور ولیم نگر سول اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
یو این آئی