ETV Bharat / bharat

Hajj 2023 حج پالیسیوں پر پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کی اسمرتی ایرانی کے ساتھ میٹنگ 31 جنوری کو - اسمرتی ایرانی کے ساتھ میٹنگ 31 جنوری کو

مرکزی حکومت نے حج پالیسیوں کا اب تک اعلان نہیں کیا ہے۔ جس کی وجہ سے حج پر جانے والے عازمین سمیت پرائیویٹ ٹور آپریٹرز بھی پریشان ہیں۔ اس ضمن میں ٹور آپریٹرز نے رکن پارلیمنٹ منوج کوٹک سے ملاقات کی۔ اس دوران ابو عاصم اعظمی کی بھی موجودگی رہی۔ انہوں نے حج کو لےکر پیش آنے والے مسائل پر گفتگو کی۔

حج پالیسیوں پر پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کی اسمرتی ایرانی کے ساتھ میٹنگ 31 جنوری کو

author img

By

Published : Jan 27, 2023, 10:53 PM IST

ممبئی: مرکزی حکومت کی جانب سے اب تک حج پالیسی 2023 کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ جس کی وجہ سے حج پر جانے والے عازمین سمیت پرائیویٹ ٹور آپریٹرز بھی پریشان ہیں کیونکہ مرکزی حکومت کی جانب سے اب تک کوئی بھی بات صاف نہیں ہو پائی ہے۔ حج ٹور آپریٹرز کو کتنی سیٹیں دی جائے گی، حج کمیٹی کو کتنی سیٹیں دی جائیں گی، سعودی عرب میں رہنے کا انتظام کہاں کیا جائے گا۔ یہ بنیادی اور اہم باتیں ہیں اس کو لے کر عازمین کے ساتھ ساتھ پرائیویٹ ٹور آپریٹر دونوں پریشان ہیں۔ اس ضمن میں ٹور آپریٹرز نے رکن پارلیمنٹ منوج کوٹک سے ملاقات کی۔ اس دوران ابو عاصم اعظمی کی موجودگی رہی۔ انہوں نے حج کو لیکر پیش آنے والے مسائل پر گفتگو کی۔

حج پالیسیوں پر پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کی اسمرتی ایرانی کے ساتھ میٹنگ 31 جنوری کو

اس معاملے پر رکن اسمبلی ابو عاصم اعظمی نے کہا کہ جنوری کا مہینہ ختم ہونے کو آ رہا ہے اور اب تک پالیسیوں کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ ایسے میں پرائیویٹ ٹور آپریٹرز ہی نہیں بلکہ حج کمیٹی سے حج پر جانے والے عازمین پریشان ہیں اور انہیں ایسا لگ رہا ہے ہے کہ حکومت کے ذریعہ اب تک پالیسیوں کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ ان کو پریشان کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ حکومت کو اس بارے میں جلد سے جلد اقدام اٹھانا چاہئے۔

کن اسمبلی ابو عاصم اعظمی نے اس بارے میں رکن پارلیمنٹ منوج کوٹک سے بات چیت کی۔ اسی سلسلے میں آج پرائیویٹ ٹور آپریٹرز اور رکن پارلیمنٹ منوج کوٹ کے ساتھ میٹنگ بھی ہوئی۔ ہمنوج کورٹ نے مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی سے اس بارے میں بات چیت کی ہے۔ جسکے بعد 31 جنوری کو ٹور آپریٹرز کی موجودگی میں مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی سے بات چیت کی جائےگی۔

یہ بھی پڑھیں: Hajj 2023 حج پالیسی کے بغیر لوگ درخواست نہیں جمع کر سکتے

بتا دیں کہ حج کمیٹی کے ذریعے اب تک پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کو کتنی سیٹ دی جائے گی اور حج کمیٹی کے کتنی سیٹیں مختص کی جائیں گی، اس بارے میں کوئی جانکاری نہیں دی گئی ہے۔ مرکزی حکومت نے حج کی پالیسیوں کا اب تک اعلان نہیں کیا ہے۔ جس کے سبب حج کے لئے خرچ کی جانے والی رقم، اخراجات، سعودی عرب میں حاجیوں کے قیام کی جگہ، ممبئی سمیت ملک کے الگ الگ حصوں میں ہوائی سفر کے لیے بنائے گئے امبارکیشن پوائنٹ کا بھی کوئی اتا پتا نہیں ہے۔ ماہرین کی مانیں تو وقت بہت کم ہے اس قلیل وقت میں حج 2023 کی تیاریاں مکمل کرنا مشکل کام ہے۔ ایسے میں مرکزی حکومت کو حج جیسے فریضہ کو لے کر سنجیدگی اختیار کرنے کی ضرورت ہے تاکہ حج کا سفر عازمین کے لئے آسان ہو۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.