ETV Bharat / bharat

Football Trick Shot Artist Shah Huzaib ملیے بیس سالہ فٹ بال ٹرِک شاٹ آرٹسٹ شاہ حزیب سے

author img

By

Published : Sep 30, 2022, 6:26 PM IST

Updated : Sep 30, 2022, 7:35 PM IST

جموں و کشمیر کے بڈگام سے تعلق رکھنے والے 20 سالہ طالب علم شاہ حزیب نے اپنی پہچان فٹ بال کے ٹرِک شاٹ آرٹسٹ کے طور پر بنائی ہے۔ وہ اپنے انسٹاگرام پیج پر اپنی متاثر کن فٹ بال ٹرک کی مہارت سے صارفین کو لطف اندوز کر رہے ہیں۔ Football Trick Shot Artist Shah Huzaib

Football Trick Shot Artist Shah Huzaib
ملئے بیس سالہ فٹ بال ٹرِک شاٹ آرٹسٹ شاہ حزیب سے

بڈگام: دینا میں ہر شخص کے اندر اپنی الگ الگ صلاحیت ہوتی ہے۔ کہا جاتا ہے کہ جس شخص نے اپنی صلاحیت کو پہچانا، اس نے کامیابی کی دہلیز پر قدم رکھ دیا۔ آج ہم آپ کی ملاقات ایک ایسے ہی نوجوان سے کروانے والے ہیں، جن کا اپنا ایک الگ ہی انداز ہے۔ جموں و کشمیر کے بڈگام سے تعلق رکھنے والے 20 سالہ طالب علم شاہ حزیب نے اپنی پہچان فٹ بال کے ٹرِک شاٹ آرٹسٹ کے طور پر بنائی ہے۔ Football Trick Shot Artist Shah Huzaib

ملیے بیس سالہ فٹ بال ٹرِک شاٹ آرٹسٹ شاہ حزیب سے

انٹرنیٹ کے اس زمانے میں اگر آپ کے اندر کچھ الگ کرنے کا جزبہ ہو تو آپ بہت تیزی سے اپنی پہچان بنا سکتے ہیں۔ بڈگام کے چراری شریف علاقے سے تعلق رکھنے والے حزیب نے بھی کچھ ایسا ہی کیا۔ وہ اپنے انسٹاگرام پیج پر اپنی متاثر کن 'فٹ بال ٹرک کی مہارت' سے صارفین کو لطف اندوز کر رہے ہیں۔ ان کی ویڈیوز کو دیکھ کر کوئی بھی حیران رہ جائے گا کہ کتنی آسانی سے وہ گیند کو صحیح جگہ پر مارنے میں مہارت رکھتے ہیں۔ ان کے اس ٹریک کو دیکھ کر ہی انداز لگایا جا سکتا ہے کہ انہوں نے اس کے لیے کتنی محنت کی ہے۔

بیس سالہ طالب علم شاہ حزیب کہتے ہیں کہ وہ کشمیر کے ہر حصے میں نوجوانوں تک پہنچنا چاہتے ہیں۔ وہ انہیں بھی اپنی ٹریک سکھانا چاہتے ہیں تاکہ وہ بھی آگے بڑھ سکیں۔ انہوں نے اپنے مستقبل کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ ریئلٹی شوز میں شرکت کرنا چاہتے ہیں۔ وہیں انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ کھیلوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اپنے آپ کو جسمانی اور ذہنی طور پر فٹ رکھیں۔

یہ بھی پڑھیں: Singer Junaid Ahmad سرینگر کے گلوکار جنید احمد بالی ووڈ میں کریئر شروع کرنے کیلئے بیتاب

واضح رہے کہ جموں و کشمیر میں نوجوانوں میں صلاحیت کی کمی نہیں ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ طالب علم شاہ حزیب جیسے نوجوانوں کو بہتر پلیٹ فارم مہنہ کرے تاکہ وادی کے نوجوان اپنی صلاحیت کو بہتر طریقہ سے نکھار سکیں اور آگے بڑھ سکیں۔

Last Updated : Sep 30, 2022, 7:35 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.