کانگریس پارٹی کے کارکنان نے یوپی پولیس پر کارروائی کرنے کے ساتھ ان لیڈران سے فرضی مقدمات کو بھی واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ اس کے علاوہ ایک میمورنڈم بھی یوپی گورنر کے نام پیش کیا۔
یوپی کے پرتاپ گڑھ میں گذشتہ دنوں کانگریس پارٹی کے سینئر لیڈران اور بی جے پی کے کارکنوں کے درمیان ہوئی مارپیٹ کے معاملے میں کانگریس کے سینئر لیڈران پرمود تیواری اور دوسرے کارکنوں پر یوپی پولیس کی جانب سے مقدمات درج کیے جانے سے ناراض میرٹھ میں کانگریس کے سینکڑوں کارکنوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس سے متعلق ایک میمورنڈم یوپی گورنر کے نام پیش کرتے ہوئے کانگریس لیڈران پر سے سبھی جھوٹے مقدمات کو واپس لینے کا مطالبہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں:
نوئیڈا: کانگریس رہنماؤں کے خلاف درج مقدمات واپس لئے کا مطالبہ
ان کا کہنا تھا کہ یہ یوگی سرکار کی بوکھلاہٹ ہی ہے کیونکہ 2022 میں جس طرح سے کانگریس سرکار بنانے جا رہی ہے اس کو دیکھتے ہوئے کانگریس پارٹی کے لیڈروں پر مقدمات لگانے کا کام یوگی کی پولیس کر رہی ہے۔
پرتاپ گڑھ میں کانگریس اور بی جے پی کارکنوں کے درمیان مارپیٹ کے معاملے میں کانگریس پارٹی کے لیڈروں پر مقدمات لگائے جانے ناراض سے کانگریس اب اس لڑائی کو سڑک سے سنسد تک لے جانے کی بات کہہ رہی ہے۔ اب دیکھنا ہوگا کہ کانگریس کی حکومت کے خلاف یہ لڑائی اس کو انتخابات 2022 میں کتنی کامیابی دلا پاتی ہے۔