ETV Bharat / bharat

Yakub Qureshi Hate Speech Case سابق وزیر یعقوب قریشی کے خلاف چارج شیٹ داخل کرنے کی تیاری

نفرت انگیز تقریر معاملے میں میرٹھ پولیس سابق وزیر یعقوب قریشی کے خلاف چارج شیٹ داخل کرنے تیاری میں ہے۔ بتا دیں کہ یعقوب قریشی پر 25 ہزار کا انعام ہے۔ Yakub Qureshi Charge Sheet

Yakub Qureshi Hate Speech Case
سابق وزیر یعقوب قریشی کے خلاف چارج شیٹ
author img

By

Published : Nov 22, 2022, 3:20 PM IST

میرٹھ: بی ایس پی کے سابق وزیر یعقوب قریشی کو ایک بار پھر بڑا جھٹکا لگا ہے۔ میرٹھ پولیس 2006 کے ہیٹ اسپیچ کیس میں ان پر شکنجہ کسنے کی تیای میں ہے۔ 2006 میں ایک سبھا کے دوران یعقوب قریشی نے ڈنمارک کے کارٹونسٹ کا سر قلم کرنے والے کو 51 کروڑ روپے انعام دینے کا اعلان کیا تھا۔ اس معاملے میں یعقوب قریشی کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا اور چارج شیٹ بھی تیار کی گئی لیکن حکومت سے چارج شیٹ گُم ہوگئی اور اس کے بعد سے اب تک اس معاملے میں کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ لیکن اب میرٹھ پولیس نے نفرت انگیز تقریر کیس میں یعقوب قریشی کے خلاف کیس ڈائری دوبارہ تیار کر لی ہے اور چارج شیٹ داخل کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ Uttar Pradesh Hate Speech Case

ایس ایس پی میرٹھ روہت سنگھ سجوان

مغربی اتر پردیش میں مسلم سیاست کا مرکز رہنے والے یعقوب قریشی کے بیٹوں اور بیوی کو گینگسٹر ایکٹ کے تحت ملزم بنایا گیا ہے۔ یعقوب قریشی پر ایم آئی ٹی پلاٹ کو غیر قانونی طور پر چلانے کا الزام ہے۔ 31 مارچ کو پولیس نے یعقوب قریشی کی فیکٹری الفہیم میٹیکس پرائیویٹ لمیٹڈ پر چھاپہ مارکر دعویٰ کیا تھا کہ گوشت کی فیکٹری غیر قانونی طور پر چل رہی تھی۔ اس معاملے میں 14 لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ جن میں سے 10 افراد کو موقع سے گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس نے یعقوب قریشی کی فیکٹری اور گھر کو بھی سیل کر دیا۔ Charge Sheet Against Yakub Quraishi

بتا دیں کہ یعقوب قریشی اور ان کے اہل خانہ سمیت کئی لوگوں کے خلاف گینگسٹر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس نے یعقوب قریشی کو مفرور قرار دیتے ہوئے ان پر 25 ہزار کا انعام رکھا ہے۔

کیا ہے معاملہ: 2006 میں یعقوب قریشی نے حضرت محمدﷺ کا کارٹون بنانے والے ڈنمارک کے کارٹونسٹ کا سر قلم کرنے والے کو 51 کروڑ روپے انعام دینے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد یعقوب قریشی پر کیس درج کیا گیا تھا۔ اس معاملے میں بی جے پی کے ایک لیڈر سنیل بھرالا نے 2007 میں دہلی گیٹ پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرایا تھا۔ پولیس نے اس معاملے میں چارج شیٹ بھی تیار کی اور اسے اجازت کے لیے حکومت کو بھیج دیا گیا۔ یعقوب پر قریشی پر الزام ہے کہ ملی بھگت سے کیس ڈائری غائب کرائی گئی لیکن میرٹھ پولیس نے اب اس معاملے کی دوبارہ جانچ شروع کر دی ہے اور کیس ڈائری تیار کر لی ہے۔

ایس ایس پی میرٹھ روہت سنگھ سجوان کی مانیں تو جلد ہی میرٹھ پولیس اس 15 سال پرانے معاملے میں چارج شیٹ تیار کرکے حکومت کو اجازت کے لیے بھیجے گی۔ حال ہی میں سماجوادی پارٹی کے سابق وزیر، اعظم خان کو نفرت انگیز تقریر کیس میں عدالت نے سزا سنائی ہے اور اب پولیس نے نفرت انگیز تقریر کیس میں یعقوب قریشی پر شکنجہ کسنے کی تیاریاں کر لی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.