ETV Bharat / bharat

میرٹھ: بیوی کے گھر واپس نہ لوٹنے سے ناراض شوہر نے کی خودکشی - crime news

میرٹھ میں بیوی کے غم میں ایک شوہر نے خود کو پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔ پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے ریفر کر دیا ہے اور تحقیقات میں لگ گئی ہے۔

meerut-husband-commits-suicide-over-wifes-failure-to-return-home
میرٹھ: بیوی کے گھر واپس نہ لوٹنے سے ناراض شوہر نے کی خودکشی
author img

By

Published : Sep 20, 2021, 9:13 PM IST

میرٹھ کے تھانہ لساری گیٹ علاقے کے شیام نگر میں رہنے والے نوجوان نے بیوی کے غم میں موت کو گلے لگا لیا، جس سے علاقے میں غم کا ماحول پیدا ہو گیا۔ اطلاعات کے مطابق تقریبا چھ سال قبل اس کی شادی میرٹھ کے رسول پور گاؤں میں ہوئی تھی لیکن شادی کے بعد سے ہی میاں بیوی میں اختلافات پیدا ہو گئے اور اس کے بعد سے وہ اپنے گھر رہنے لگی۔ کافی کوششوں کے بعد بھی جب اس کی بیوی واپس نہیں لوٹی تو آج اس نے پھانسی لگا کر جان دے دی۔

ویڈیو
meerut-husband-commits-suicide-over-wifes-failure-to-return-home
بیوی کے گھر واپس نہ لوٹنے سے ناراض شوہر نے کی خودکشی

پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لیا اور تحقیقات شروع کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کیمور: غیر قانونی اسلحہ کے ساتھ ایک گرفتار

میرٹھ کے تھانہ لساڑی گیٹ علاقے کے شیام نگر میں خودکشی کے واقعہ کے بعد علاقے میں غم کا ماحول ہے۔ واضح رہے کہ ابھی دو روز قبل اس کے بھائی کا انتقال ہو گیا تھا، جس کی وجہ سے وہ غم میں مبتلا تھا اور سبھی سے اپنی بیوی کو واپس لانے کی گہار بھی لگا رہا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.