ETV Bharat / bharat

Attacks On Indian Embassies امریکہ اور برطانیہ کو صرف یقین دہانی نہيں ٹھوس کارروائی کرنی چاہیے، حکومت ہند - خالصتانی حامیوں کی طرف سے توڑ پھوڑ

خالصتان کے حامیوں کی طرف سے حالیہ دنوں میں کئی ممالک میں واقع بھارتی مشنز پر حملے ہوئے۔ اس معاملے پر وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی نے کہا 'بھارت یقین دہانی نہیں بلکہ کارروائی چاہتا ہے۔' MEA Statement On Attacks On Indian Embassies

Attacks On Indian Embassies
امریکہ اور برطانیہ کو صرف یقین دہانی نہيں ٹھوس کارروائی کرنی چاہیے، حکومت ہند
author img

By

Published : Mar 25, 2023, 6:34 AM IST

نئی دہلی: بھارت نے گزشتہ روز دو ٹوک الفاظ میں برطانیہ اور امریکہ سے کہا کہ وہ اپنے ممالک میں بھارتی مشن کی حفاظت کے لئے ٹھوس اقدامات کریں اور حملہ آوروں کے خلاف کارروائی کو یقینی بنائیں۔ یہاں ایک معمول کی بریفنگ میں بھارتی مشن پر خالصتانی انتہا پسند عناصر کے پرتشدد حملوں سے متعلق ایک سوال کے جواب میں وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی نے کہا، "کم از کم لندن اور سان فرانسسکو میں، ہم نے توڑ پھوڑ کے معاملے کو بہت سختی سے اٹھایا ہے۔ آپ نے اس حوالے سے ہمارے بیانات بھی دیکھے ہوں گے۔ ہم میزبان حکومتوں سے توقع کرتے ہیں کہ وہ تمام ملوث افراد کی نشاندہی کر کے ان کے خلاف ضروری کارروائی کریں۔'

ترجمان ارندم باغچی نے کہا کہ "ہم میزبان حکومتوں سے توقع کرتے ہیں کہ وہ ہمارے مشن اور وہاں کام کرنے والے اہلکاروں کو مکمل اور مناسب سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ ہمیں صرف یقین دہانیوں میں دلچسپی نہیں ہے، ہم کارروائی دیکھنا چاہیں گے۔‘‘ امرت پال سنگھ کے بارے میں مختلف افواہوں پر ایک سوال کے جواب میں، پنجاب میں خالصتانی تحریک کو بھڑکانے کے الزام پر ارندم باغچی نے کہا، "پنجاب میں حکام ایک مفرور کو پکڑنے کے لیے آپریشن چلا رہے ہیں۔ اس آپریشن کے بارے میں متعلقہ حکام پنجاب میں مستقل بنیاد پر معلومات شیئر کر رہے ہیں۔ ہم بیرون ملک لوگوں سے گزارش کریں گے کہ وہ جھوٹے اور اشتعال انگیز بیانات کا شکار نہ ہوں۔ واضح رہے کہ 19 مارچ کو لندن میں بھارتی ہائی کمیشن میں توڑ پھوڑ کے ساتھ ساتھ قومی پرچم کی توہین کی گئی تھی۔ اگلے دن سان فرانسسکو میں قونصل خانے میں توڑ پھوڑ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: Indian Consulate in San Francisco لندن کے بعد خالصتانی مظاہرین کا سان فرانسسکو میں بھارتی قونصل خانے پر حملہ

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.