ETV Bharat / bharat

MEA over OIC Invite to Hurriyat: میر واعظ عمر فاروق او آئی سی اجلاس میں مدعو، بھارت کا سخت ردعمل

author img

By

Published : Mar 17, 2022, 9:41 PM IST

حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق کو او آئی سی اجلاس میں مدعو کرنے پر بھارت نے سخت ردعمل کا اظہار کیا۔ وزارت خارجہ نے کہا کہ یہ انتہائی بدقسمتی کی بات ہے۔ بھارت اسلامی تعاون کی تنظیم (او آئی سی) سے علیحدگی پسند رہنماؤں اور تنظیموں کی حوصلہ افزائی کی توقع نہیں رکھتا ہے۔ MEA over OIC Invite to Hurriyat

MEA on invite to Hurriyat leader , India doesn't expect OIC to encourage any separatist leaders
میر واعظ عمر فاروق او آئی سی اجلاس میں مدعو، بھارت کا سخت ردعمل

اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین کو آئندہ ہفتے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں منعقد ہونے والے وزراء خارجہ کے اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ MEA over OIC Invite to Hurriyat

جس پر وزارت خارجہ نے جمعرات کو کہا کہ بھارت اسلامی تعاون کی تنظیم (او آئی سی) سے علیحدگی پسند میں مصروف افراد اور تنظیموں کی حوصلہ افزائی کی توقع نہیں رکھتا ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی

وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی نے یہ بیان او آئی سی کی طرف سے کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین کو دعوت دینے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں دیا۔

او آئی سی نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین کو 22 اور 23 مارچ کو اسلام آباد میں اپنے وزراء خارجہ کے اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

جمعرات کو ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی نے کہا کہ حکومت ہند اس طرح کے اقدامات کے بارے میں بہت سنجیدہ نظریہ رکھتی ہے، جن کا مقصد براہ راست بھارت کے اتحاد کو پامال کرنا اور بھارت کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

دفعہ 370 کی منسوخی کو اوآئی سی نے مسترد کیا

باغچی نے کہا، "ہم او آئی سی سے عسکریت پسندی اور بھارت مخالف سرگرمیوں میں مصروف افراد اور تنظیموں کی حوصلہ افزائی کی توقع نہیں رکھتے۔"

باغچی نے مزید کہا، "یہ انتہائی بدقسمتی کی بات ہے کہ او آئی سی دیگر اہم ترقیاتی سرگرمیوں پر توجہ مرکوز کرنے کے بجائے ایک رکن کے سیاسی ایجنڈے سے رہنمائی حاصل کر رہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ہم نے متعدد دفعہ او آئی سی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھارت کے اندرونی معاملات پر تبصروں کے لیے اپنے پلیٹ فارم سے کسی کو بھی ذاتی مفادات کو اجازت دینے سے گریز کرے۔

قابل ذکر ہے کہ آل پارٹیز حریت کانفرنس (اے پی ایچ سی) کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق اس وقت نظر بند ہیں، دفعہ 370 کی مسوخی کے بعد انتظامیہ نے انھیں اپنے گھر میں ہی نظر بند کیا ہوا ہے۔

جن کی رہائی کے لیے مجلس متحدہ علماء جموں و کشمیر نے متعدد دفعہ ایل جی سے اپیل بھی کر چکے ہیں۔ میر واعظ جموں و کشمیر کی تاریخی جامع مسجد کے امام و خطیب بھی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.