نئی دہلی: آج دہلی میونسپل کارپوریشن انتخابات کے فیصلے کا دن ہے۔ مختلف علاقوں میں 42 گنتی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان ووٹوں کی گنتی صبح 8 بجے شروع ہوگی۔ مانا جا رہا ہے کہ دوپہر ایک بجے تک صورتحال واضح ہو جائے گی۔ پہلے پوسٹل بیلٹ کی گنتی کی جائے گی۔ پہلا رجحان صبح 8.30 بجے تک آئے گا۔
مزید پڑھیں:۔ Delhi Municipal Corporation Election 2022 دہلی میونسپل کارپوریشن کے الیکشن میں 50 فیصد پولنگ
ووٹوں کی گنتی کے حوالے سے سکیورٹی کے انتہائی خصوصی اور سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ تمام مراکز کی ڈرون کیمروں سے نگرانی کی جائے گی۔ پولنگ سٹیشن کے باہر سڑکوں پر ٹریفک کا رخ موڑ دیا گیا ہے۔ پولیس حکام نے بتایا کہ تمام مراکز پر سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں اور سنٹرل آرمڈ پولیس فورسز کی 20 کمپنیاں اور 10,000 سے زیادہ پولیس اہلکاروں کو مراکز پر تعینات کیا گیا ہے۔