ETV Bharat / bharat

Akhilesh Yadav Slams Mayawati اپنی ہی جیل میں قید ہیں مایاوتی، دہلی میں بیٹھا ہے جیلر، اکھلیش یادو

اکھلیش یادو نے بہوجن سماج پارٹی سربراہ مایاوتی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ 'بی ایس پی وہی کرتی ہے جو بی جے پی اسے کرنے کے لئے کہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مایاوتی کے نشانے پر بی جے پی نہیں بلکہ ایس پی ہوتی ہے۔ وہ بی جے پی کے مفاد میں کام کررہی ایسی لیڈر ہوگئی ہیں جو اپنی ہی بنائی جیل میں قید ہیں اور ان کا جیلر دہلی میں بیٹھا ہے۔ Akhilesh Yadav Attacks On Mayawati

Akhilesh Yadav Attacks On Mayawati
اپنی ہی جیل میں قید ہیں مایاوتی دہلی میں بیٹھا ہے جیلر، اکھلیش
author img

By

Published : Sep 8, 2022, 5:26 PM IST

لکھنؤ: اترپردیش کی اپوزیشن جماعت سماجوادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے جمعرات کو بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سربراہ مایاوتی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ وہ بی جے پی کے مفاد میں کام کررہی ایسی لیڈر ہوگئی ہیں جو اپنی ہی بنائی جیل میں قید ہیں اور ان کا جیلر دہلی میں بیٹھا ہے۔Akhilesh Yadav Attacks On Mayawati

اکھلیش نے میڈیا نمائندوں کے سوالات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بی ایس پی وہی کرتی ہے جو بی جے پی اسے کرنے کے لئے کہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مایاوتی کے نشانے پر بی جے پی نہیں بلکہ ایس پی ہوتی ہے۔ الیکشن میں بھی بی ایس پی ایسے امیدوار کو اتارتی ہے جس کی وجہ سے سماجوادی پارٹی امیدوار ہارے، انہوں نے کہا کہ وہ بی جے پی سے نہیں لڑرہی ہے۔ وہ تو اپنی ایک بنائی ہوئی جیل میں قید ہے۔ ان کا جیلر مجھے لگتا ہے کہ دہلی میں بیٹھا ہوا ہے۔

اکھلیش یادو نے کہا کہ اترپردیش کے گزشتہ دو اسمبلی انتخابات میں بی ایس پی کی مدد کے بغیر بی جے پی کی حکومت نہیں بن سکتی تھی۔ اکھلیش نے مایاوتی کے سابقہ فیصلوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ صدرجمہوریہ انتخابات میں بی ایس پی نے این ڈی اے امیدوار کی حمایت کی۔ اسی طرح اعظم گڑھ کے ضمنی الیکشن میں انہوں نے کچھ نہیں بولا اور دو دن بعد بی جے پی کی حمایت کردی۔

یہ بھی پڑھیں: Mayawati On Akhilesh Yadav اکھلیش مسلم لیڈران سے جیل میں ملنے کیوں نہیں جاتے؟

قابل ذکر ہے کہ ایس پی نے سال 2019 کے لوک سبھا انتخابات بی ایس پی کے ساتھ اتحاد کر الیکشن لڑا تھا۔ الیکشن کے بعد ایس پی کے پانچ اور بی ایس پی کے 10 امیدار جیتے تھے۔ اتحاد کے ناکام ثابت ہونے کے بعد مایاوتی نے ایس پی پر الزامات عائد کرتے ہوئے اتحاد سے خود کو الگ کرلیا تھا۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.