یادگیر: ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر کی مسجد چوک کے خطیب و امام مولانا محمد صادق حسین نظامی نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تحریک آزادی میں لاکھوں علمائے کرام نے اپنی جانوں کا نذرآنہ پیش کیا اور ملک کو انگریزوں سے آزاد کرایا۔ انہوں نے کہا کہ آج پورا ملک 75 ویں یوم آزادی کا جشن منا رہا ہے۔ اس موقع پر ملک کی آزادی میں مسلمانوں کے کردار کو فراموش کیا جارہا ہے حالانکہ لاکھوں علما کرام اس ملک کے لئے شہید ہوئے لیکن افسوس کہ علمائے کرام کی قربانیوں کو یاد کرنے کے لیے کوئی جلسے یا تحریک نہیں چلائی جا رہی ہے۔Maulana Muhammad Sadiq Hussain Nizami on ulema freedom fighters
مزید پڑھیں:۔ Celebration of Independence Day: 'نئی نسل کو مجاہدین آزادی کے بارے میں باور کرانا ضروری ہے'
انہوں نے تنظیموں کے ذمہ داران، مساجد کے صدور اور مدارس کے ذمہ داران سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے 75 ویں یوم آزادی کے جشن کے حقیقی حقدار ہم اس وقت ہو سکتے ہیں جب ملک کی آزادی میں علمائے کرام کی قربانیوں سے متعلق اجلاس منعقد کریں اور نوجوانوں کو علمائے کرام کی قربانیوں کی داستان سنائیں اور ان کے کارناموں کو منظر عام پر لائیں۔