ETV Bharat / bharat

Mukarram Jah 8th Nizam of Hyderabad مولانا محب اللہ ندوی نے مکرم جاہ کو خرج عقیدت پیش کیا - مکرم جاہ 8 واں نظام حیدرآباد

پارلیمنٹ اسٹریٹ جامع مسجدکے امام مولانا محب اللہ ندوی مکرم جاہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہارکیا ہے۔ نواب میر برکت علی خان مکرم جاہ ترکی کے آخری خلیفہ عبدالمجید کے حقیقی نواسےتھے۔ آصف جاہ ثامن نواب میر برکت علی خاں مکرم جاہ بہادر کو مکہ مسجد میں سپرد لحد کردیا گیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Jan 20, 2023, 9:00 PM IST

نئی دہلی: نظام حیدرآباد میر عثمان علی خان بہادر آصف جاہ سابع کے جانشین نواب میر برکت علی خان مکرم جاہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے پارلیمنٹ اسٹریٹ جامع مسجدکے امام مولانا محب اللہ ندوی نے ان کے خانوادے کی سخاوت کا ذکر کیا انہوں نے آج بعد نماز جمعہ مرحوم کے لئے خصوصی دعائے مغفرت کرتے ہوئے اسی مناسبت سے انھوں نے خاص طور سے مرحوم نظام حیدرآباد میر عثمان علی خاں بہادر آصف جاہ سابع کے ذریعہ ملک کو پانچ ٹن سونا بطور عطیہ دےے جانے کا تذکرہ کیا اور مرحومین کے لئے مغفرت کی دعائیں کرنے کی درخواست کی۔

نماز جمعہ کے بعد پیش امام محب اللہ ندوی کے حجرے میں میر برکت علی خان بہادر مکرم جاہ کی رحلت پر متعدد افراد کی موجودگی میں تعزیتی نشست کے دوران تعزیتی قرارداد پیش کی گئی۔بعد ازاں نئی دہلی میں واقع نظام حیدرآباد میر عثمان علی خاں بہادر آصف جاہ سابع کے ذریعہ تعمیر شدہ حیدرآباد ہاؤس میں واقع نظام مسجد میں بھی نواب میر برکت علی خان بہادر مکرم جاہ کے لےے خصوصی دعائے مغفرت کی گئی۔

واضح رہے کہ نواب میر برکت علی خان مکرم جاہ ترکی کے آخری خلیفہ عبدالمجید کے حقیقی نواسےتھے۔ آصف جاہ ثامن نواب میر برکت علی خاں مکرم جاہ بہادر کو آج بادیدہ نم ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں شہرحیدرآباد کی تاریخی مکہ مسجد میں واقع مقابر آصفیہ میں ان کے والد پرنس آف برار نواب میرحمایت علی خان اعظم جاہ بہادر کی قبرکے پہلو میں سپرد لحد کردیاگیا۔قبل ازیں مکرم جاہ بہادرکی میت کو عوام کے آخری دیدار کے لئے بدھ کی صبح رکھاگیا۔پولیس کے دستہ نے سلامی بھی دی۔
یہ بھی پڑھیں: Mukarram Jah Last Rites حیدرآباد میں مکرم جاہ کو سپرد لحد کر دیا گیا

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.