انگلینڈ کے مغربی شہر کڈرمنسٹر میں زبردست آگ لگ گئی۔ ہیرفورڈ اور وارسیسٹر کاؤنٹی فائر بریگیڈ سروسز نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔
فائر سروس نے بتایا کہ آگ کی اطلاع 2:51 بجے موصول ہوئی تھی۔ اس کے بعد پولیس اور ایمبولینس بھی موقع پر پہنچ گئی۔
فائر بریگیڈ سروس کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ''ہیئر فورڈ اور وارسیسٹر کی فائر بریگیڈ، ریلیف اور ریسکیو سروسز کڈڈرمنسٹر کے پارک اسٹریٹ میں آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہی ہیں''۔
مزید پڑھیں:۔ آسٹریلیا کے کنگارو جزیرے پر ڈیزاسٹر ٹیم تعینات
فائربریگیڈ سروس نے بتایا کہ آس پاس رہنے والے لوگوں کو نکال لیا گیا اور ان سے صبح تک گھر واپس نہ آنے کے لئے کہا گیا ہے۔ اس نے کڈرمنسٹر کے دیگر باشندوں سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے گھروں کی کھڑکیاں اور دروازے نہ کھولیں۔ توقع ہے کہ آگ پر قابو پانے کا آپریشن رات بھر جاری رہ سکتا۔
(یو این آئی)