ETV Bharat / bharat

Fire In Palghar Factory: پالگھر کی کیمیکل فیکٹری میں آتشزدگی - مہاراشٹر انڈسٹریل ڈیولپمنٹ کارپوریشن

پالگھر کی ایک کیمیکل فیکٹری میں بھیانک آگ لگ گئی۔ آگ لگنے سے کئی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ فیکٹری میں سلسلہ وار دھماکوں کے بعد آگ نے ہولناک شکل اختیار کر لی۔ Massive fire breaks out at a chemical factory

پالگھر کی ایک کیمیکل فیکٹری میں بھیانک آگ لگ گئی

author img

By

Published : Jun 29, 2022, 9:53 AM IST

پالگھر (مہاراشٹر): مہاراشٹر کے پالگھر کے تارا پور علاقے میں منگل کی نیم شب کو ایک کیمیکل فیکٹری میں زبردست آگ لگ گئی۔ تارا پور علاقے میں واقع مہاراشٹر انڈسٹریل ڈیولپمنٹ کارپوریشن (MIDC) کی ایک کیمیکل فیکٹری میں آگ لگ گئی۔ آگ لگنے سے کئی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ فیکٹری میں سلسلہ وار دھماکوں کے بعد آگ نے ہولناک شکل اختیار کر لی۔ Chemical plant catches fire in Maharashtras Palghar

کیمیکل فیکٹری میں آگ لگنے سے اہل محلہ میں خوف و ہراس کی فضا پھیل گئی۔ آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ اور محکمہ پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ فی الحال فائر بریگیڈ کی ٹیم آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہی ہے۔ آگ اتنی بھیانک ہے کہ اس کے شعلے کئی کلومیٹر تک دکھائی دے رہے تھے، پلانٹ میں آگ لگنے سے علاقے میں کیمیکل کا دھواں پھیل گیا، جس کی وجہ سے وہاں موجود لوگوں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے۔

آگ لگنے کی اصل وجہ کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔ ساتھ ہی ابھی تک اس حادثے میں جان و مال کے نقصان کا اندازہ نہیں لگایا جاسکا ہے۔ ابھی تک اس معاملے میں کسی جانی نقصان کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

مزید پڑھیں:۔ Fire in Noida Factory: فیکٹری میں آتشزدگی سے لاکھوں کا نقصان

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.