ETV Bharat / bharat

آرمی کے ہلاک جوان کی اہلیہ نے انڈین آرمی جوائن کیا - ای ٹی وی بھارت اردو

میجر وبھوتی ڈھونڈیال 14 فروری 2019 کو جموں و کشمیر کے پلوامہ میں عسکری حملے کے بعد 18 فروری کو سرچ آپریشن کے دوران ہلاک ہو گئے تھے۔

indian army
indian army
author img

By

Published : Jun 12, 2021, 1:01 PM IST

'آپ جھوٹ بولتے تھے کہ آپ مجھ سے محبت کرتے ہیں، آپ نے ملک سے محبت کی، مجھے یہ بات دیکھ کر رشک آتا ہے۔ آپ نے ان کے لئے جان قربان کی جنہیں آپ جانتے بھی نہیں تھے۔ آپ نے مجھے مرکوز رہنا سکھایا، ویبھو، میں میری آخری سانس تک آپ سے محبت کروں گی، میں لوگوں سے کہوں گی کہ ہمدردی کا اظہار نہ کریں۔۔۔۔۔۔میں سبھی سے کہوں گی کہ جاتے جاتے سب ان کو سیلیوٹ کرتے ہیں۔۔۔۔۔''

آرمی کے ہلاک جوان کی اہلیہ نے انڈین آرمی جوائن کیا

مذکورہ الفاظ میجر ویبھوتی ڈھونڈیال کی اہلیہ نیتیکا کے ہیں، میجر وبھوتی ڈھونڈیال 14 فروری 2019 کو جموں و کشمیر کے پلوامہ میں عسکری حملے کے بعد 18 فروری کو سرچ آپریشن کے دوران ہلاک ہو گئے تھے۔

19 فروری 2019 کو دہرادون میں میجر ویبھوتی کی باقیات کے قریب کھڑے ہوکر ان کی اہلیہ نیتیکا نے یہ پرجوش جملے کہے تھے۔

یہ وہ جملے تھے جن کو سن کر پورا ملک غم گیں ہو گیا تھا، یہ وہ جملے ہیں جن سے ایک عورت کی بے بسی لیکن ایک بہادر کی بیوی کی ہمت کا احساس ہوتا ہے، یہ وہ الفاظ ہیں جس نے ملک کی ہر عورت کو صبر کا پیغام دیا ہے۔

شمشان لے جانے سے پہلے نیتیکا نے اپنے شوہر کے جسم کو بوسہ دیا اور کہا کہ 'مجھے آپ سے بے حد محبت ہے اور میں بھی آپ کی طرح آرمی جوائن کروں گی، یہ میرا وعدہ ہے۔'

نوئیڈا میں ایک سافٹ ویئر کمپنی میں ملازمت کر رہی نیتیکا نے نوکری چھوڑ کر دسمبر 2019 میں الہ آباد میں وومین اسپیشل انٹری اسکیم کا امتحان دیا۔

اسکریننگ ٹیسٹ، نفسیاتی ٹیسٹ، گراؤنڈ ٹیسٹ، انٹرویو اور میڈیکل ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد نیتیکا کو آفیسر ٹریننگ اکیڈمی، چنئی سے کال لیٹر موصول ہوا۔ 29 مئی 2021 کو تربیت مکمل کرنے کے بعد نیتیکا لیفٹیننٹ کے طور پر فوج میں شامل ہوگئیں۔

نیتیکا اور ویبھوتی کی ملاقات پہلی بار کالج میں ہوئی تھی۔ پھر اپیرل 2018 کو ان کی شادی ہو گئی۔ لیکن شادی کی پہلی سالگرہ سے چند ماہ قبل ہی انہوں نے اپنے شوہر کو کھو دیا۔

نیتیکا کے فوج میں شامل ہونے پر ان کی ساس سروج ڈھونڈیال بھی بہت خوش ہیں۔ پہلے ان کا بیٹا فوج میں تھا اور اب ان کی بہو بھی انڈین آرمی کا حصہ بن چکی ہے۔ انہیں صرف اس بات کا افسوس ہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث وہ نیتیکا کے کندھوں پر اپنے ہاتھ سے اسٹار نہیں لگا سکیں۔

شادی کے محض دس ماہ کے بعد ہی نیتیکا نے اپنی محبت کھونے کے بعد بھی ہمت برقرار رکھی اور اپنے آپ کو ٹوٹنے نہیں دیا۔

آج فوج میں افسر بن کر نیتیکا نے ثابت کیا کہ ہمت، جذبے، لگن اور محنت سے انسان کسی بھی رکاوٹ کو دور کرسکتا ہے۔

آفیسر ٹریننگ اکیڈمی میں اپنی تربیت مکمل کرتے ہی نیتیکا کول ڈھونڈیال کا خواب پورا ہو گیا، اب وہ بھی اپنے شوہر کی طرح ملک کی خدمت کریں گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.