ETV Bharat / bharat

پولیس کو شادی کا کارڈ دیے بغیر شادی نہیں ہوگی - ای ٹی وی بھارت اردو خبر

ریاست بہار کے ضلع گیا میں اب تک شادی کی تقریب منعقد کرانے کے لیے 1187 درخواستیں موصول ہوئی ہیں. پولیس کی تعیناتی اب سبھی شادی والے گھروں پر ہوگی، پچاس سے زیادہ کی شرکت پر سخت کارروائی کی ہدایت دی گئی ہے۔

پولیس کو شادی کا کارڈ دیے بغیر شادی نہیں ہوگی

author img

By

Published : May 8, 2021, 6:59 AM IST

پولیس کے مطابق ضلع گیا میں جن کے گھروں میں شادی ہے انہیں اپنے مقامی تھانہ سے منظوری لینا لازمی ہے. یوں کہیں کہ پولیس کو بھی شادی کا کارڈ دینا ہوگا، بغیر پولیس کو مدعو کیے شادی کی کوئی رسمیں ادا نہیں ہو گی. جس دن شادی ہوگی اس دن پولیس بھی تقریب میں موجود ہوگی، پولیس کی موجودگی میں ہی شادی کی رسمیں ادا کی جائیں گی. دراصل کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے یہ فیصلہ پولیس نے لیا ہے.

حالانکہ بہار میں شادی کی تقریب پر چھوٹ ہے تاہم بندشیں ضرور لگائی گئی ہیں، خاص طور پر شادی میں شامل ہونے والوں کی تعداد پر نظر رکھی جائے گی۔ کیونکہ شادی میں شامل ہونے کے لیے زیادہ سے زیادہ پچاس افراد کی شرکت کو ہی منظوری دی گئی ہے. پچاس سے اکاون ہونے پر پولیس کی کاروائی کا سامنا کرنا ہوگا جو کہ گھر والوں کو مہنگا پڑسکتا ہے. جن گھروں میں شادی کی تقریب ہے انہیں 3 دن قبل تھانہ کو اطلاع کے ساتھ کاغذات اور شادی کی تفصیلات جس میں کتنے افراد شامل ہونگے، کتنے بجے تک شادی کی رسمیں ہوں گی، کس مقام پر اور رسموں کی تفصیل وغیرہ شامل ہیں اس کی اطلاع پولیس کو دینی ہوگی۔

پولیس کے مطابق اگر ایسا نہیں کیا گیا تو قانونی کارروائی بھی ہوگی. اطلاع کے مطابق پولیس شادی گھر میں موجود ہوگی اور ساری چیزیں اس کی نگرانی میں ہوگی گویا کہ شادی میں سیفٹی اور اثر ورسوخ تو ہوگا ہی ساتھ ہی دی گئی تفصیلات اور گائڈ لائنز کے مخالف کام ہوئے تو گھر والوں کو سزا کا مستحق قرار دیا جائے گا۔

  • مہمانوں کی تعداد پر ہوگی نظر

شادی کی تقریب میں شرکت کرنے والے مہمانوں کی گنتی کے لیے پولیس کی نگرانی رہے گی. تھانہ حدود میں گشت اور نظم و نسق اور حفاظتی بندوبست کے ساتھ ساتھ اب شادی تقریب میں شامل ہوکر کورونا کے اصول و ضوابط پر عمل درآمد بھی پولیس کرائے گی. دیکھا جائے تو اب شادی کی تقریب پر پولیس کا سخت پہرہ ہوگا. ضلع گیا کی پولیس کے مطابق جمعہ کے دن تک 31 تھانے میں شادی کی تقریب کے لئے 1187 درخواست موصول ہوئی ہیں جن پر عملدرآمد ہونا ایک بڑا چیلنج ہے۔

  • شادی سے تین دن قبل تھانہ سے لینی ہوگی منظوری

گیا ضلع انتظامیہ نے پہلے ہی صاف کر دیا ہے کہ شادی کی تقریب سے تین دن پہلے مقامی تھانہ میں شادی کا کارڈ اور درخواست دینا ہوگا. اس پر تھانہ انچارج جانچ کریں گے اور اس کے بعد شادی کی تقریب منعقد کرنے کی تحریری اجازت دیں گے جس میں کورونا وبا کو لیکر گائڈ لائنز پرعمل درآمد ہونے کی ہدایت کا ذکر ہوگا. اس پر عمل درآمد کرانے میں گھر والوں کی حصہ داری اہم ہوگی۔

  • کونچ تھانہ میں درخواست زیادہ

جیسے ہی ریاستی سرکار کے ذریعے شادی کی تقریب کو لے کر ہدایت جاری کی گئی، اس کے بعد مقامی تھانہ میں شادی کے لیے گھر والوں کی طرف سے درخواستیں آنا شروع ہو گئیں. گیا کے کونچ تھانہ میں سب سے زیادہ 225 درخواست اور اسی طرح گروا، گرارو، ڈلہا تھانہ وغیرہ میں سو، سو درخواست آئی ہیں، پولیس کے مطابق اب تک سب سے زیادہ کونچ میں ہی شادیاں بتائی جا رہی ہیں۔

ایس ایس پی ادتیہ کمار کے مطابق شادیوں کو لیکر جو بھی گائڈ لائنز ہیں اس پر عمل درآمد کرانے کے لیے پولیس کی ٹیم تیار کی گئی ہے. گاڑیوں میں کم افراد بیٹھیں اس کی بھی کوشش ہورہی ہے شادی گھر میں سوشل ڈسٹینسنگ پر عمل درآمد کرانے کے لیے پہلے ہی گھر والوں پردباؤ ہے اس پر اگر عمل نہیں ہوتا ہے تو پولیس پھر اپنی کارروائی کرنے کو مجبور ہوگی۔

  • شادی کے لیے پولیس کو موصول ہوئی درخواستیں

شہر کے وشنو پتھ میں اب تک کل 15، ڈلہا تھانہ میں 100، چبدوتی 06، میڈیکل تھانہ 40، رامپور تھانہ 3، بارہ چٹی 10، دھنگئی 06، اتری 15، شیرگھاٹی 60، امام گنج 70، بیلاگنج 60، پریہ 95 اور اسی طرح سبھی اکتیس تھانوں میں درخواستیں ملی ہیں. حکومت کے مطابق پولیس اب شادی گھروں میں موجود ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.