جوہانسبرگ: جنوبی افریقہ نے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کے لئے 15 رکنی اسکواڈ میں زخمی ڈوین پریٹوریئس کی جگہ تیز گیند باز مارکو جینسن کو شامل کیا ہے۔ کرکٹ جنوبی افریقہ (سی ایس اے) نے بدھ کو یہ معلومات دی۔Marco Jansen Included in South Africa t-20 Team For World Cup
واضح رہے کہ اندور میں کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹوئنٹی کے دوران پریٹوریئس کے بائیں ہاتھ کے انگوٹھے میں فریکچر ہو گیا تھا۔ جینسن نے اس کے بعد ہونے والی ون ڈے سیریز میں پریٹوریئس کی جگہ لی، اور اب انہیں ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
جینسن اس سے قبل جنوبی افریقہ کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اسکواڈ میں اضافی کھلاڑی تھے۔لیزاڈ ولیمز اب ان کی جگہ اضافی کھلاڑی کے طور پر جنوبی افریقی ٹیم کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے آسٹریلیا جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:T20I Tri-Series سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بنگلہ دیش کی مسلسل تیسری شکست
ٹئ 20 ورلڈ کپ کے لئے جنوبی افریقہ کی ٹیم: ٹیمبا باوما (کپتان)، کوئنٹن ڈی کاک، ریزا ہینڈرکس، ہینرک کلاسن، کیشو مہاراج، ایڈن مارکرم، ڈیوڈ ملر، لونگی انگیڈی، اینریک نورکھیا، وین پارنیل، مارکو جانسن، کاگیسو رباڈا ، ریلو روسو، تبریز شمسی، ٹرسٹان رٹبس۔
اضافی کھلاڑی: بیورن فورٹن ، اینڈلے فیہلوکوایو، لیزاڈ ویلیمس۔Marco Jansen Include In South Africa t-20 Team For World Cup