ETV Bharat / bharat

Ladakh Sets Guinness World Record لداخ میں منعقد میراتھن گنیز ورلڈ ریکارڈ میں درج - میراتھن مقابلہ

لداخ میں 21 کلومیٹر طویل میراتھن مقابلہ کا انعقاد کیا۔ یہ کھیل لداخ میں 13,862 فٹ بلند پینگونگ تسو پر منعقد کیا گیا، جس نے گنیز ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کرایا۔ Pangong Frozen Lake Marathon

لداخ میں منعقد میراتھن مقابلہ گنیز ورلڈ ریکارڈ میں درج

author img

By

Published : Feb 22, 2023, 10:04 AM IST

سرینگر: مرکز کے زیر انتظام علاقہ لداخ نے 13,862 فٹ بلند پینگونگ تسو پر سب زیرو درجہ حرارت میں 21 کلومیٹر طویل ٹریل رننگ ایونٹ کا انعقاد کرکے تاریخ رقم کی ہے جسے گنیز ورلڈ ریکارڈ میں دنیا کے بلند ترین منجمد جھیل نصف میراتھن کے طور پر درج کیا گیا ہے۔ بھارت اور چین کی سرحد پر پھیلی ہوئی 700 مربع کلومیٹر پینگونگ جھیل کا سردیوں میں درجہ حرارت منفی 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جاتا ہے، جس سے یہ جھیل جم جاتی ہے۔ لیہہ کے ضلع ترقیاتی کمشنر شری کانت بالا صاحب سوسے نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ چار گھنٹے طویل میراتھن لوکنگ سے شروع ہوئی اور پیر کو مان گاؤں میں ختم ہوئی جس میں 75 شرکاء میں سے کسی کو کوئی چوٹ نہیں آئی۔

لوگوں کو موسمیاتی تبدیلیوں اور ہمالیہ کو بچانے کی ضرورت کے بارے میں یاد دلانے کے لیے 'آخری دوڑ' کے نام سے میراتھن کا انعقاد ایڈونچر اسپورٹس فاؤنڈیشن آف لداخ نے لداخ آٹونومس ہل ڈیولپمنٹ کونسل، لیہ، محکمہ سیاحت لداخ اور لیہہ ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے کیا تھا۔ سوس کا کہنا تھا کہ پہلی پینگونگ منجمد جھیل ہاف میراتھن اب باضابطہ طور پر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے ذریعے اسٹیک ہولڈرز میں ماحولیاتی بیداری پیدا کرنے کے علاوہ میراتھن کا مقصد مشرقی لداخ کے سرحدی دیہاتوں میں پائیدار موسم سرما کی سیاحت کو فروغ دینا تھا تاکہ رہائشیوں کے لیے خاص طور پر سردیوں میں روزی روٹی کے مواقع پیدا کیے جا سکیں۔

اس میراتھن کو چیف ایگزیکٹو کونسلر، ایل اے ایچ ڈی سی (لیہہ) تاشی گیالسن نے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا تھا۔ روٹ پر پانچ انرجی سٹیشن قائم کیے گئے تھے جن میں انرجی ڈرنکس، میڈیکل ٹیمیں اور آکسیجن سپورٹ کے ساتھ ساتھ موبائل ایمبولینس بھی رکھی گئی تھیں۔ ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمشنر نے کہا کہ تمام شرکاء نے چھ دن کے موافقت سے گزرے۔ چار دن لیہہ میں اور دو پینگونگ میں۔ ضلعی انتظامیہ کے طے کردہ ایس او پیز کے مطابق شرکاء کا طبی معائنہ بھی کیا گیا تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ وہ دوڑنے کے لیے فٹ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شرکاء کو برف پر پھسلنے سے بچنے کے لیے حفاظتی سامان پہننے کے بعد ہی دوڑنے کی اجازت دی گئی۔

ایونٹ کے اختتام کے بعد رنرز کو میڈلز اور سرٹیفیکیٹس سے نوازا گیا۔ وہیں مردوں و خواتین کی کیٹیگریز میں اول، دوم اور سوم پوزیشن حاصل کرنے والوں کو نقد انعامات بھی دئیے گئے۔ مردوں کے زمرے میں پینگونگ فروزن لیک ہاف میراتھن کے فاتح رگزن گیورمتھ (بب نمبر:139) تھے جن کا وقت 1:54:24 تھا۔ منیب (147) 1:59:03 کے ساتھ دوسرے نمبر پر اور ارشد (164) 2:00:19 رننگ ٹائم کے ساتھ تیسرے پائیدان پر رہے۔ اسی طرح خواتین کے زمرے میں سیرنگ زنگمو (175) نے میراتھن 2:38:40 میں مکمل کی۔ پدما رگزن (177) نے 2:46:57 کے ٹائمنگ کے ساتھ دوسرا پائیدان حاصل کیا، جبکہ چوسکت انگمو (195) نے میراتھن 3:00:22 ٹائمنگ پر ختم کر تیسرا پائیدان حاصل کیا۔
ایونٹ کے دوران، لالوک اور چشول کی ٹیموں کے درمیان آئس ہاکی کا نمائشی میچ کھیلا گیا جس کے ساتھ گاؤں والوں اور قریبی گاؤں کے بچوں نے رنگا رنگ ثقافتی پرفارمنس پیش کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.