ETV Bharat / bharat

Violence in Biharsharif بہار شریف میں رام نومی کے دوران پُرتشدد جھڑپیں، فائرنگ میں متعدد افراد زخمی

author img

By

Published : Apr 1, 2023, 3:42 PM IST

Updated : Apr 1, 2023, 10:35 PM IST

بہار شریف میں پرتشدد جھڑپوں کے دوران شرپسندوں نے کئی دکانوں اور ایک گودام کو آگ کے حوالے کر دیا۔ تشدد کے معاملے میں فائرنگ کا واقعہ سامنے آیا ہے، جس میں ایک بزرگ اور ایک نوجوان کو گولی مار دی گئی ہے۔ پتھراؤ میں ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا ہے۔ وہیں حالات کو دیکھتے ہوئے نالندہ میں انٹرنیٹ سروس 48 گھنٹوں کے لیے بند کر دی گئی ہے۔ دفعہ 144 لاگو ہے۔ نالندہ کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اشوک مشرا نے شہر کے مختلف علاقوں میں فلیگ مارچ کر رہے ہیں۔

بہار شریف میں رام نومی کے دوران پُرتشدد جھڑپیں، انٹرنیٹ سروس 48 گھنٹوں کے لیے معطل

نالندہ: بہار کے نالندہ میں ایک بار پھر تشدد کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ دو مختلف مقامات پر ہنگامہ آرائی کی خبر ہے۔ معلومات کے مطابق پہاڑ پورہ علاقے میں وقفے وقفے سے فائرنگ جاری ہے۔ اس فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوئے ہیں، جن میں ایک نوجوان اور ایک بزرگ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ بنولیا علاقے میں پتھراؤ ہوا ہے۔ جس میں ایک پولیس اہلکار کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

گولی لگنے سے زخمی ہونے والوں کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ زخمی کے بھائی نے بتایا کہ وہ اپنے گھر جا رہا تھا کہ اسی دوران فائرنگ شروع ہو گئی۔ دونوں کو زخمی حالت میں بہار شریف صدر اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ تھانہ سوہسرائے کے علاقے خاص گنج میں دو گروپوں میں لڑائی اور فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ جس میں ایک ریٹائرڈ پروفیسر زخمی ہوئے ہیں اور ان کا علاج جاری ہے۔ پورے شہر میں اب بھی خوف و ہراس کا ماحول ہے،

ساسارام ​​میں اسکول 4 اپریل تک بند: ساسارام ​​میں حالات معمول پر آگئے ہیں۔ پولیس انتظامیہ امن کے لیے مسلسل کوششیں کر رہی ہے۔ ساسارام ​​نگر کے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں کو شام 4 اپریل تک بند رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ تمام کوچنگ بھی بند کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔ بتادیں کہ ڈی ای او نے اس کے لیے ایک لیٹر جاری کیا ہے۔

بتا دیں کہ بہار شریف میں رام نومی کے موقع پر جلوس کے دوران دو گروپوں کے درمیان پرتشدد تصادم کے بعد شرپسندوں نے ایک گودام کو آگ لگا دی تھی۔ آگ لگنے کے 15 گھنٹے گزرنے کے بعد بھی فائر بریگیڈ کی ٹیم اس گودام کی آگ پر قابو نہیں پا سکی ہے، آگ وقفے وقفے سے بھڑک رہی ہے۔ گودام میں رکھا 5 کروڑ مالیت کا سامان مکمل طور پر جل کر راکھ ہو گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی پورے بہار شریف میں 2 درجن سے زائد دکانوں کو بھی آگ لگا دی گئی اور زبردست توڑ پھوڑ کی گئی۔ کئی دکانیں بھی مکمل طور پر لوٹ لی گئیں۔

مسلم میرر کے رپورٹ کے مطابق نالندہ ضلع کے ایک گاؤں بہار شریف میں رام نومی کے موقع پر ایک مسجد کو آگ لگا دی گئی۔ ہجوم نے قصبے میں مسلمانوں کے گھروں کو بھی نشانہ بنایا۔ وہیں اس معاملے پر ٹویٹر پر بھی متعدد ویڈیوز اور تصاویر شیئر کی جا رہی ہیں۔ میر فیصل نام کے ایک ٹویٹر یوزر نے لکھا ہے کہ بہار کے نالندہ میں افطار کے دوران رام نومی کا جلوس نکل رہا تھا، اسی دوران دو گروپوں میں جھگڑا ہو گیا۔ مساجد پر پتھراؤ کیا گیا اور مورار پور مسجد کو ہندوتوا کے ہجوم نے نذر آتش کر دیا۔

  • In Nalanda, Bihar, during Iftar, a Ramnavami procession was taking place when a dispute broke out. Mosques were pelted with stones, and the Morarpur mosque was set on fire by the hindutva mob. Local say that Muslim shops, houses, vehicles and a graveyard have been set on fire. pic.twitter.com/hvcAjlLgFG

    — Meer Faisal (@meerfaisal01) March 31, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

وہیں اس معاملے پر مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ مسلمانوں کی دکانوں، مکانات، گاڑیوں اور ایک قبرستان کو آگ لگا دی گئی ہے۔ اس معاملے پر مسجد کے امام نے صحافیوں کو بتایا کہ مسجد سے تقریباً 500 میٹر آگے دو گروپوں کے درمیان تصادم ہوا۔ مسجد کے ارد گرد سب کچھ نارمل تھا۔ مسجد ایک موڑ پر واقع ہے اور ارد گرد کے علاقے میں کوئی مسلم کمیونٹی نہیں ہے۔ یہ معلوم ہونے کے بعد کہ مسجد ویران ہے، شرپسندوں نے مسجد پر حملہ کر دیا۔

لوگوں سے گھروں میں رہنے کی اپیل: بہار شریف کے گگن دیوان علاقے میں رام نومی شوبھا یاترا کے دوران ہنگامہ کے بعد ہفتہ کو پورے شہر میں سناٹا دیکھا گیا۔ دن بھر انتظامی اہلکاروں نے شہر میں گشت کیا اور لوگوں سے امن بحال کرنے کی اپیل کی۔ پٹنہ کمشنر کمار روی آئی جی راکیش راٹھی کے علاوہ نالندہ کے ضلع مجسٹریٹ ششانک شوبھنکر، نالندہ کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اشوک مشرا نے شہر کے مختلف علاقوں میں فلیگ مارچ کیا اور لوگوں سے گھروں میں رہنے کی اپیل کی۔

پٹنہ کے ڈویژنل کمشنر کمار روی، آئی جی راکیش راٹھی بھی متاثرہ علاقے میں موجود ہیں۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ اشوک مشرا نے بتایا کہ بدمعاشوں نے کئی دکانوں کو مکمل طور پر لوٹ لیا ہے۔ بہار شریف کے گگن دیوان اور رام چندر پور پلپر علاقوں میں 2 درجن سے زیادہ دکانیں جل گئی ہیں۔ اب صورتحال کو قابو میں کر لیا گیا ہے۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی ہے۔ دو ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔ اس معاملے میں اب تک 27 لوگوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ گرفتار افراد سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے، قصورواروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

انٹرنیٹ سروس 48 گھنٹوں کے لیے بند

وہیں نالندہ کے ایس پی اشوک کمار مشرا نے کہا کہ انٹرنیٹ سروس 48 گھنٹوں کے لیے بند کر دی گئی ہے۔ دفعہ 144 لاگو ہے۔ لوگوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ گھر سے صرف ضرورت کے وقت نکلیں ورنہ گھر پر ہی رہیں۔ کسی بھی صورت حال میں امن قائم رکھیں۔ آہستہ آہستہ سب نارمل ہو جائے گا۔" وہیں ڈویژنل کمشنرکمار روی نے کہا کہ ہم تمام علاقوں میں گھوم رہے ہیں، تاکہ کہیں بھی کوئی گڑبڑ نہ ہو۔ دکانیں بھی آہستہ آہستہ کھل رہی ہیں، لوگوں کو اعلانات کے ذریعے بتایا جا رہا ہے، اب صورتحال قابو میں ہے۔

کیا ہے پورا معاملہ: بتا دیں کہ جمعرات کو رام نومی کے بعد جمعہ کو نالندہ اور ساسارام ​​میں تشدد کا واقعہ پیش آیا تھا۔ اس دوران دونوں طرف سے شدید پتھراؤ ہوا۔ درجنوں گاڑیوں کو آگ لگا دی گئی۔ اس میں کئی لوگ زخمی ہوئے۔ واقعہ کے 24 گھنٹے گزرنے کے بعد بھی معاملہ ٹھنڈا نہیں ہوا ہے۔ دونوں اضلاع میں پولیس مسلسل گشت کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Bihar Ram Navami Violence نالندہ اور ساسارام میں تشدد کے بعد حالات پُرامن

Last Updated : Apr 1, 2023, 10:35 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.