ETV Bharat / bharat

بارہ بنکی : بس اور ٹرک میں ٹکر، 9 سے زائد افراد ہلاک - والوو بس اور ٹرک کے آمنے سامنے ہوئے تصادم

بارہ بنکی میں والوو بس اور ٹرک کے آمنے سامنے ہوئے تصادم میں 9 سے زائد افراد ہلاک ہوئے گئے ہیں۔ جبکہ 27 افراد شدید طور پر زخمی ہو گئے ہیں۔

بارہ بنکی : بس اور ٹرک میں ٹکر، 9 سے زائد افراد ہلاک
بارہ بنکی : بس اور ٹرک میں تصادم، 9 افراد ہلاک
author img

By

Published : Oct 7, 2021, 11:14 AM IST

Updated : Oct 8, 2021, 9:00 AM IST

ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی میں جمعرات کی صبح ایک والوو بس اور ٹرک کے آمنے سامنے ہوئے ٹکر میں 9 سے زائد افراد ہلاک ہوئے گئے ہیں۔ جبکہ 27 افراد شدید طور پر زخمی ہو گئے ہیں۔ ریاستی حکومت نے مہلوکین کے اہل خانہ کے لئے 2 لاکھ روپیے کے معاوضہ اور زخمیوں کے لئے 50 ہزار روپے کی مدد کا اعلان کیا ہے۔

بارہ بنکی : بس اور ٹرک میں ٹکر، 9 افراد ہلاک

واضح ہو کہ والوو بس نمبر UP40T9786 دہلی سے بہرائیچ سواری لے کر جا رہی تھی، بارہ بنکی کے دیوی تھانہ حلقے کے ببرہا گاؤں کے پاس جیسے ہی یہ بس پہونچتی ہے۔ وہاں ایک ٹرک سامنے سے ٹکرا جاتا ہے۔ ٹکر اس قدر زبردست تھا کہ بس اور ٹرک کے پرخچے اڑ گئے۔ حادثے میں اب تک 9 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے۔ جبکہ 27 افراد شدید طور پر زخمی ہیں۔

تمام زخمیوں کا علاج ضلع ہسپتال میں جاری ہے، جبکہ شدید زخمیوں کو لکھنؤ کے ٹراما سینٹر بھیج دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں شدید زلزلہ، 20 افراد ہلاک، سینکڑوں زخمی

حادثے کے بعد سے پولیس اور انتظامیہ ریسکیو آپریشن میں لگا ہوا ہے۔ متاثرین کی مدد کے لئے انتظامیہ نے ہیلپ لائین نمبر بھی جاری کیا ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اس حادثے پر رنج کا اظہار کرتے ہوئے معاوضے کا اعلان کیا ہے۔

Last Updated : Oct 8, 2021, 9:00 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.