ETV Bharat / bharat

Acid Attack in Katihar کٹیہار میں آپسی جھگڑے کے بعد تیزاب حملے میں متعدد افراد زخمی

کٹیہار میں آپسی جھگڑے میں تیزاب پھینکنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ اس واقعے میں ایک ہی خاندان کے چار افراد جھلس گئے۔ اسی دوران محلے کے تین بچے بھی تیزاب کی لپیٹ میں آگئے۔ پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

کٹیہار میں آپسی جھگڑے میں تیزاب پھینکنے کا معاملہ

author img

By

Published : Mar 10, 2023, 8:17 PM IST

کٹیہار: بہار کے کٹیہار میں ایسڈ اٹیک کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ تیزاب آپسی جھگڑے میں پھینکا گیا ہے۔ اس واقعے میں ایک ہی خاندان کے چار افراد جھلس گئے۔ وہیں اس دوران جھگڑا دیکھ رہے محلے کے تین بچے بھی اس کی زد میں آگئے۔ اس وقت تمام متاثرین کٹیہار کے ایک نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ ایسڈ اٹیک کا یہ معاملہ کرسیلا تھانہ علاقہ کا ہے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے۔ کرسیلا تھانہ علاقہ کے سمیلی ٹھاکر باڑی ٹولہ کے وارڈ نمبر سولہ میں لالو شاہ نامی نوجوان کے گھر میں جھگڑا ہو رہا تھا۔ لالو کی ماں اور گھر کی دیگر خواتین نے بتایا کہ شراب پینے کے بعد سالہ اور بہنوئی کے درمیان لڑائی شروع ہو گئی۔

اس کے بعد لالو شاہ نے گھر میں رکھی تیزاب کی بوتل اٹھا کر اپنی بہن اور بہنوئی پر چھڑک دی۔ اس دوران اس کی ماں اور آس پاس کے کچھ بچے بھی اس کا شکار ہو گئے۔ وہیں تیزاب سے زخمی پڑوسی بچوں کے والدین نے بتایا کہ لالو شاہ کے گھر میں آپس میں لڑائی ہوئی تھی۔ ہنگامہ سن کر ہمارے بچے اس کے گھر کے قریب جمع ہو گئے تھے۔ اس دوران انہوں نے آپس میں کیا کیا پتہ نہیں لیکن میرے بیٹے پر تیزاب چھڑک دیا۔ اس سلسلے میں کرسیلا پولیس اسٹیشن کے صدر راجیش کمار نے بتایا کہ فی الحال پولس معاملے کی جانچ میں مصروف ہے۔ متاثرین کے بیانات قلمبند کیے جا رہے ہیں، جو بھی قانونی کارروائی کی جائے گی، ملزمان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: Acid Attack on Girl Student دہلی میں طالبہ پر تیزاب حملہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.