مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی شعبۂ کمپیوٹر سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی اور آئی سی ٹی اکیڈیمی، این آئی ٹی، ورنگل کے زیر اہتمام الیکٹرانکس اینڈ آئی سی ٹی اسکیم کے تحت ”سائبر کرائمز اور سائبر سکیورٹی“ پر 10 روزہ آن لائن فیکلٹی ڈیولپمنٹ پروگرام کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ پروفیسر سید عین الحسن، وائس چانسلر کی سرپرستی میں یہ پروگرام 20 ستمبر سے یکم اکتوبر تک، 3 بجے دن منعقد ہوگا۔ وزارت الیکٹرانکس اینڈ انفارمیشن ٹکنالوجی (MeitY)، حکومت ہند اس پروگرام کو اسپانسر کر رہی ہے۔
پروفیسر عبدالواحد، ڈین، سکول آف ٹیکنالوجی و صدر نشین پروگرام کے بموجب آئی آئی ٹی، این آئی ٹی اور آئی آئی آئی ٹی کے اساتذہ کے علاوہ وکٹوریہ یونیورسٹی، آسٹریلیا کے پروفیسرس کولیکچرس کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔ این آئی ٹی ورنگل کے فیکلٹی ممبران پروگرام کا انعقاد کریں گے۔ کورس کی کامیاب تکمیل پر امیدواروں کو سرٹیفکیٹ جاری کیے جائیں گے۔
- مزید پڑھیں: مانو: پولیس نے کیمپس میں میڈیا کے داخلہ پر پابندی عائد کر دی ہے
- خواتین کے خلاف بڑھتے تشدد کی روک تھام کے لیے شعور بیداری پر زور
- 'سائنسی ترسیل کے لیے اردو ایک بہترین زبان'
ڈاکٹر سید امتیاز حسن، صدر شعبۂ سی ایس اینڈ آئی ٹی، شریک صدر نشین ہیں۔ ایف ڈی پی کے کوآرڈینیٹرز ڈاکٹر بونتو کوٹھیا، اسسٹنٹ پروفیسر ہیں۔تفصیلات کے لیے https://manuu.edu.in/University/seminar-workshop پر لاگ ان کیا جاسکتا ہے۔
یو این آئی