ETV Bharat / bharat

MANU Distance Admission مانو میں داخلے کی آخری تاریخ 20 اکتوبر سے بڑھاکر 10 نومبر ہوا - مانو میں داخلے کی آخری تاریخ 20 10 نومبر ہوا

مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی نظامت فاصلاتی تعلیم میں داخلے میں رجسٹریشن کرنے کی آخر ی تاریخ 20 اکتوبر تھی اسے بڑھا کر 10نومبر کردیا یا گیا ہے۔MANU Distance Admission

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Oct 19, 2022, 5:18 PM IST

نئی دہلی: مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی نظامت فاصلاتی تعلیم میں داخلے میں رجسٹریشن کرنے کی آخر ی تاریخ 20 اکتوبر تھی اسے بڑھا کر 10نومبر کردیا یا گیا ہے۔ یہ اطلاع دہلی ریجنل سینٹر کی انچارج روچیکا کیم نے یو این آئی سے ایک ملاقات میں دی ہے۔

انہوں نے کہاکہ تاریخ بڑھانے کا ہمارا مقصد زیادہ اردوداں اور خاص طور پر مدارس کے طلبہ کے لئے مواقع فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے اہل مدارس سے اپیل کی کہ وہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں طلبہ کو بی اے، ایم اے، ڈپلوما کورسز میں داخلہ کے لئے ترغیب دیں۔ یہ پوچھے جانے پر کہ جو مدارس منظور شدہ نہیں ہیں یا اور کوئی یونیورسٹی ان کے اسناد کو تسلیم نہیں کرتی، تو اس صورت میں وہ کیسے داخلہ لیں، اس کے جواب انہوں نے کہاکہ اہل مدارس مولانا آزاد اردو یونیورسٹی سے رابطہ قائم کرکے منظوری حاصل کرسکتے ہیں۔وہ پہلے اپلائی کریں اور ہماری ٹیم جائز ہ لیکر مدارس کو منظوری دے گی اس کے بعد براہ راست ان مدارس کے بچے مانو کے کورسز میں داخلہ کے اہل ہوں گے۔

ڈپلوما ان جرنلزم اینڈ ماس کمیونیکیشن کے بارے میں انہوں نے کہاکہ آئی آئی ایم سی سے ہمارا ’ٹائی اپ‘ ہوگیا ہے۔ اس سے متعلق کئی کورسز شروع کرنے جارہے ہیں اور اس سے اردو طلبہ کو صحافت کورس کرنے میں نہ صرف آسانی ہوگی بلکہ کورس کا انتخاب کرنا بھی سہل ہوگا۔

روچیکا کیم نے بتایا کہ فاصلاتی نظام تعلیم کے تحت کے بی ایڈ میں بھی جلد ہی داخلے شروع کردئے جائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ جب اردو ٹیچر نہیں ہوں گے تو بچے اردو کیسے پڑھیں گے۔ ہمارا مقصد زیادہ سے زیادہ اردو ٹیچر فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے لڑکیوں کی تعلیم کے سلسلے میں کہا کہ ہمارا اہم ہدف لڑکیوں کی تعلیم بھی ہے کیوں کہ ایک لڑکی کی تعلیم سے پورا معاشرہ تعلیم یافتہ ہوجاتا ہے۔

اس لئے لڑکیوں کی فیس میں دو ہزار روپے کی کٹوتی کی گئی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لڑکیاں ایڈمیشن لیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ یو جی سی کی گائیڈلائن کے مطابق جو طلبہ کسی ادارے سے کوئی ریگولر کورس کر رہے ہیں وہ مانو کے فاصلاتی نظام تعلیم کے ذریعہ کرائے جانے والے کورسیز میں بھی داخلہ لے سکتے ہیں۔ اس رعایت کے تحت طلبہ بیک وقت اپنی دلچسپی کے دو کورسیز میں داخلے کے اہل ہیں۔

واضح رہے کہ سال 2022-23 میں داخلے کے لئے خواہشمند طلبہ جو اردو، انگریزی، اسلامک اسٹڈیز، عربی، ہندی اور تاریخ سے ایم۔اے، بی۔اے، بی کام، ڈپلوما ان۔ ٹیچ انگلش، ڈپلومہ ان جرنلزم اینڈ ماس کمیونیکیشن، سر ٹیفکیٹ کورس اہلیت اردو بذریعہ انگریزی اور سرٹیفکٹ کورس ان فنکشنل انگلش میں داخلہ لینا چاہتے ہیں وہ امیدوار یونیورسٹی کی ویب سائٹ MANUU.EDU.IN سے داخلہ پورٹل MANUU.ADMISSION.SAMARTH.EDU.IN ُ ُ پر داخلے کی کارروائی کر سکتے ہیں۔ تفصیل کے مطابق مذکورہ پروگرام میں داخلے کیلئے درخواست فارم پر اسپیکٹس جو لائی 2022 کے مطابق دی گئی رجسٹریشن فیس کے ساتھ جمع کرنا ہوگا اور اسناد کی تصدیق کے بعد پروگرام فیس کی ادائیگی کرنا ہوگی۔ انہوں نے مزیدبتایا کہ آن لائن درخواست فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ 10نومبر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Uzbekistan will Provide Medical Seats to Indians یوکرین سے واپس لوٹے 2000 بھارتی میڈیکل طلباء کو ازبکستان داخلہ دے گا

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.